Log in

View Full Version : چلیں گے چاند پہ اک دن جو ہم سفر وہ ر ہا



intelligent086
12-25-2014, 10:28 PM
٭
چلیں گے چاند پہ اک دن جو ہم سفر وہ ر ہا

کمند ڈالیں گے تاروں پہ سا تھ گروہ ر ہا

میں خو شبو بن کے بکھر جاؤں گا ہواؤں میں
ہمیشہ مجھ پہ یونہی کر تا گر نظر وہ ر ہا


فلک پہ محفلِ انجم میں بحث ہے جاری
وہ خوش نصیب بہت ہو گا جس کے گھر وہ رہا

نہ جانے حادثہ کیا پیش آ گیا اس کو
بدلتا کروٹیں بستر پہ رات بھر وہ رہا

اگر کسی سے محبت نہیں تھی اس کو تو
جگر پہ ہاتھ کو رکھتا کیوں اپنے پھر وہ رہا

نہ جانے کون میرے بعد کھو گیا اس سے
وفا کو ڈھونڈتا دنیا میں در بدر وہ رہا

مکان لینے سے پہلے یہ جان لے یوسفؔ!
سمٹ پڑے گا زمانہ ادھر جدھر وہ رہا

KhUsHi
04-22-2015, 02:59 PM
Buhat umda
Thanks for sharing

intelligent086
11-23-2015, 11:02 PM
http://www.mobopk.com/images/pasandkarnekabohatbo.png