PDA

View Full Version : ترے بغیر یوں کی زند گی بسر ہم نے



intelligent086
12-25-2014, 10:25 PM
٭
ترے بغیر یوں کی زند گی بسر ہم نے

تڑپ تڑپ کے لہو کر د یا جگر ہم نے

گری یوں برق کہ تن من تمام بھسم ہوا

نظر سے اس کی ملا ئی تھی بس نظر ہم نے

ہم آسمانِ جہاں پر کمند کیا ڈالیں
خود اپنی ذ ات کی تو لی نہیں خبر ہم نے

چہار سمت دکھا ئی دیں حسرتیں روتی
مزارِ شوق پہ ڈالی جو اک نظر ہم نے

ہم اعتبار کریں تب تمہارے وعدے پر
ہزار بار نہ پہلے کیا ہو گر ہم نے

تباہ ہو گئے ہم جان و مال سے لیکن
عدو کے سامنے ڈالی نہیں سپر ہم نے

نہ جا نے کیسے ہوا راہ میں جدا یوسفؔ!
وہ پھر ملا نہیں ڈھونڈا نگر نگر ہم نے