PDA

View Full Version : لفظ "وکی"کا دلچسپ مطلب



Rana Taimoor Ali
12-25-2014, 02:46 PM
آج کل ہم لفظ ”وکی (wiki)“ کو وکی پیڈیا کے حوالے سے جانتے ہیں جو معلومات کا مقبول ترین ذریعہ بن چکا ہے۔ یہ لفظ ”وکی“ کہاں سے آیا اور اس کا مطلب کیا ہے، یہ کہانی بہت دلچسپ ہے۔
آج سے تقریباً 20 سال قبل ہارورڈ کننگم نامی آئی ٹی ماہر امریکی جزیرہ ہوائی گئے تو یہ جان کر حیران ہوئے کہ وہاں لوگ مقامی بس سروس کو ”وکی وکی“ کہتے تھے، انہیں بتایا گیا کہ اس کا معنی ہے ”بہت تیز“۔ ہارورڈ نے جب پہلی دفعہ ایک معلوماتی ویب سائٹ قائم کی تو اس کا اچھا سا نام رکھنے کی فکر ہوئی اور ان کے ذہن میں جزیرہ ہوائی پر سنے گئے الفاظ گونجنے لگے۔ انہوں نے اس کا نام ”وکی وکی“ رکھ دیا جسے بعد میں لوگوں نے اپنی سہولت کیلئے صرف ”وکی“ کردیا۔
(http://dailypakistan.com.pk/daily-bites/23-Dec-2014/175646)
آج کل ”وکی“ سے مراد ایسا ڈیٹا بیس یا ویب سائٹ لی جاتی ہے جسے عوام مل کر بناتے ہیں اور اس پر کوئی بھی شخص معلومات اپ لوڈ کرسکتا ہے یا اسے ایڈٹ کرسکتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ انٹرنیٹ کی مقبول ترین علمی اور معلوماتی ویب سائٹ کا نام ”وکی پیڈیا“ ہے۔

BDunc
06-09-2015, 01:05 PM
Good info

CaLmInG MeLoDy
06-28-2015, 05:22 PM
Hmm. Acha. Bohot khoob.