intelligent086
12-21-2014, 08:54 AM
تیزابیت اور دل کو جلنے سے بچائیں
http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/495x278x11551_59713737.jpg.pagespeed.ic.6rodECJKgH .jpg
عبدالستار ہاشمی
بہت ہی سادہ الفاظ میں اس حقیقت کو سمجھ لیں تو کئی بیماریوں سے نجات ملے گی ، معدے میں تیزابیت کی وجہ پیدا ہونے والی گیس جب خوراک کی نالی یعنی ایسوفیگس میں آتی ہے تو اس کے مضراثرات سیدھے دل پر پڑتے ہیں اور یوں محسوس ہوتا ہے کہ دل جل رہا ہے ۔ سینے کی اس جلن کو روکنے کیلئے درج ذیل اقدامات کارآمد ہوتے ہیں۔ -1 سینے کی جلن کو روکنے کیلئے ایک چمچ بیکنگ سوڈا تازہ پانی میں ملا کر پئیں۔ اس میں 7 سے زائد HP ہوتی ہے جو کہ فوری طور پر معدے کی تیزابیت کو روکتی ہے۔ -2 کوار گندل یا گھیکواریا Aloevera کا آدھا کپ جوس ٹھنڈا کرکے کھانے سے قبل پی لیں۔ یہ معدے میں پیدا ہونے والی گرمی کو کم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ جب بھی معدے میں یا سینے میں جلن کا احساس ہو فوری طور پر کوارگندل کا آدھا پیالہ جوس پی لیں۔ -3 سینے کی جلن اور معدے کی تیزابیت کے اثرات سے بچانے کا سادہ طریقہ ہے کہ چیونگم چبائیں ایک تحقیق کے مطابق اگر کھانے کے بعد آدھے گھنٹے تک چیونگم چبائی جائے تو تیزابیت پیدا نہیں ہوتی۔ اس سے منہ میں تھوک کا بہائو بڑھتا ہے جو کہ ایسوفیگس تک آنے والی گیس کو صاف کرکے سینے کو جلن سے بچاتا ہے۔ -4 سیدھا لیٹیں تو بھی تیزابیت نہیں ہوتی۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ کشش ثقل کی وجہ سے معدے کی تہہ میوکس حلق کو آتی ہے تو کھانسی کا دورہ پڑتا ہے لیکن اگر آپ سیدھے لیٹتے ہیں تو اس سے میوکس کے اوپر آنے میں مشکل پیش آتی ہے اور کھانسی کادورہ پڑ جاتا ہے جس سے تیزابیت بڑھتی ہے لہٰذا کھانسی روکنا ہوگی اور اس کیلئے ایک طریقہ یہ ہے کہ سیدھا لیٹ جائیں۔ -5 خوراک کا چارٹ اور ٹائم ٹیبل بنائیں۔ یہ دیکھیں کہ کب کھانا ہے کتنا کھانا ہے اور کیسے کھانا ہے۔ جن اشیاء میں تیزابیت کی بہتات ہوتی ہے ان سے اجتناب کریں جیسے ٹماٹروں میں تیزابیت زیادہ ہوتی ہے۔ بستر میں جانے سے تین سے چار گھنٹے قبل کھانا کھا لیا کریں۔ -6 لوہے کو لوہا کاٹتا ہے اسی طرح اگر تیزابیت کو روکناہے تو پھر سیب کا سرکہ استعمال کریں اور فوری ریلیف سے مستفید ہوں۔ -7 تیزابیت کے خاتمے کا ایک حل یہ بھی ہے کہ فوری طورپر کیلا یا سیب کھالیں۔ -8 کھانا کھانے سے 20 منٹ قبل چائے کا ایک کپ آپ کو تیزابیت سے بچا سکتا ہے -9 سبزیوں اور گوشت کے علاوہ دیگر ڈشز میں ادرک ضرور شامل کریں۔ یہ تیزابیت کے خلاف قدرتی ٹانک ہے۔ -10 وزن کم کریں، کم کھائیں اور باقاعدگی سے ورزش کریں۔ ٭…٭