PDA

View Full Version : ایک انسان کو نہیں جان پاتے



KhUsHi
12-18-2014, 10:53 AM
مجھے میرا علم دھوکا دے گیا تھا۔ کتابوں میں لکھی ساری باتیں سچ نہیں ہوتیں۔ صرف علم کا سہارا بہت کمزور سہارا ہوتا ہے۔ کتابوں میں جو تھیوریاں ہوتی ہیں۔ انہیں جیتے جاگتے انسانوں پر اپلائ کرنا کتنا غلط ہوتا ہے۔ ہم ایک جہاں کا علم حاصل کر لیتے ہیں۔ دنیا بھر کی کتابیں پڑھ لیتے ہیں لیکن ایک انسان کو نہیں جان پاتے، اسے نہیں سمجھ پاتے۔
میں یہی بتانا چاہتا تھا آپ کو کہ اس دنیا میں فلمی اور افسانوی رومانس بھری جذباتی کشش جسے آپ اور میرے جیسے لوگ محبت کہتے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی ایک محبت ہوتی ہے۔ وہ محبت جس کا مقام اس دنیا کے تمام رشتوں میں پائ جانے والی محبت سے ارفع ہے، وہ محبت ماں کی محبت ہوتی ہےاور میں وہ بدقسمت انسان ہوں جو کسی بھی محبت کو نہیں پہچان سکا۔

نمرہ احمد کے "مہرالنساء" سے اقتباس‬

Arosa Hya
12-18-2014, 03:22 PM
............