Dr Maqsood Hasni
12-04-2014, 06:33 PM
اس پرچم تلے
پریشان نہ ہوں
اگر آپ کی بیوی کہنا نہیں مانتی تو پریشان نہ ہوں یہ کوئی ایسی بات نہیں۔ آپ کو یاد رکھنا ہو گا کہ کسی کی بھی نہیں مانتی۔
سارے شدہ اس پرچم تلے ایک ہیں۔
مشورہ
ایک بابا زندگی کی آخری سانسیں لے رہا تھا۔ اس کے قریبی رشتہ دار وہاں افسردہ اور سوگوار بیٹھے اس کے مرنے کا انتظار کر رہے تھے۔ خواتین رونے دھونے اور بین بازی کے لیے بےچین و بےکل ہو رہی تھیں۔ ایک صاصب نے مشورہ دیا فارغ بیٹھے ہیں جب تک بابا مرتا نہیں چلو اسے غسل ہی دے دیتے ہیں۔
خاوند
بیمار خاوند: مجھے ڈنگر ڈاکٹر کے پاس لے چلو۔
بیوی: وہ کیوں؟
بیمار خاوند: روز صبح مرغے کی طرح اٹھ جاتا ہوں‘ پھر گھوڑے کی طرح بھاگ بھاگ کر دفتر جاتا ہوں ۔ وہاں سارا دن گدھے کی طرح کام کرتا ہوں۔ گھر آ کر تمہاری شکائتیں سن کر بچوں پر کتے کی طرح بھونکتا ہوں۔ بھیڑ کی طرح تمہارے حضور میں میں کرتا ہوں۔ بلی کی طرح بچے سمبھلتا ہوں اور تم کھانا پکاتی ہو۔ بکری کی طرح کھانے میں ساگ پات کھاتا ہوں اور رات کو بھینس کے ساتھ لیٹ جاتا ہوں۔
مت پڑھو
توتا دنیا کی ہر زبان بول سکتا ہے۔
اونٹ بغیر کھائے پیے سفر کر سکتا ہے۔
بندر بہت اچھا نقال ہے۔
اور
اس سے آگے مت پوچھو
۔
۔
۔
۔
نہ پڑھو
میں کہتا ہوں نہ پڑھو
گدھا جس کام سے منع کرو وہی کرتا ہے۔
امی کا جواب
میں پی کر نہیں بہکتا اسے دیکھ کر بہک جاتا ہوں۔ اتنا بتا شراب حرام ہے یا وہ؟
امی کا جواب: شراب حرام ہے اور وہ حرامزادی
ادب کی انتہا
میں صرف یہ سوچ کر پیپر خالی چھوڑ دیتا ہوں
کہ
استاد کہیں یہ نہ سمجھ لے کہ آگے سے جواب دیتا ہے۔
محب مکرم حسنی صاحب: سلام مسنون
ہماری طرف ایک محاورہ مستعمل ہے "ہر فن مولا"۔ شاید آپ نے بھی سنا ہوگا۔ سو آپ بھی "ہر فن مولا" ہیں۔ کیا نظم، کیا غزل، کیا تحقیقی مضمون اور کیا انشائیہ اور اب کیا ہی لطیفے۔ ہر میدان میں آپ پورے ہیں۔ سبحان اللہ۔ دعا ہے کہ اپ اور آپ کا قلم دونوں اسی طرح چلتے رہیں اور ہم مستفید ہوتے رہیں۔ آپ کی یہ پھلجھڑیاں خوب ہیں۔ "ڈانگر ڈاکٹر" والے لطیفے کا آخری جملہ پڑھ کر میں بے اختیار ہنس پڑا۔ یہ کہنا بالکل سچ ہے کہ انجمن کی رونق آپ جیسے لوگوں سے ہی قائم ہے
سرور عالم راز