UmerAmer
12-04-2014, 03:30 PM
میری آنکھوں کے جو اطراف میں ہالے ہوئے ہیں
یہ تیرے بخشے ہوئے خواب سنبھالے ہوئے ہیں
میں نے تو کب سے تہہ خاک اتر جانا تھا
تیرے وعدے ہی میری موت کو ٹالے ہوئے ہیں
یہ تیری یاد کا صدقہ ہے جو میرے اندر
شام ہوتے ہی رگ و پے میں اجالے ہوئے ہیں
اپنے چہروں پہ ندامت جو لئے پھرتے ہیں
مجھ کو لگتا ہے یہ جنّت سے نکالے ہوئے ہیں
ہم کو رسوائی سے کیوں خوف دلاتے ہو میاں
ہم تو پہلے ہی یہاں خاک اچھالے ہوئے ہیں
دست قدرت نے تیرے نام پہ لکھ چھوڑا ہے
خوش نصیبی ہے کہ ہم تیرے حوالے ہوئے ہیں
کیسا دشوار ہوا ہے یہاں جینا مرنا
ایسا لگتا ہے ہمیں آگ میں ڈالے ہوئے ہیں
یہ تیرے بخشے ہوئے خواب سنبھالے ہوئے ہیں
میں نے تو کب سے تہہ خاک اتر جانا تھا
تیرے وعدے ہی میری موت کو ٹالے ہوئے ہیں
یہ تیری یاد کا صدقہ ہے جو میرے اندر
شام ہوتے ہی رگ و پے میں اجالے ہوئے ہیں
اپنے چہروں پہ ندامت جو لئے پھرتے ہیں
مجھ کو لگتا ہے یہ جنّت سے نکالے ہوئے ہیں
ہم کو رسوائی سے کیوں خوف دلاتے ہو میاں
ہم تو پہلے ہی یہاں خاک اچھالے ہوئے ہیں
دست قدرت نے تیرے نام پہ لکھ چھوڑا ہے
خوش نصیبی ہے کہ ہم تیرے حوالے ہوئے ہیں
کیسا دشوار ہوا ہے یہاں جینا مرنا
ایسا لگتا ہے ہمیں آگ میں ڈالے ہوئے ہیں