Log in

View Full Version : چلو اچھا کِیا تم نے



UmerAmer
11-29-2014, 07:43 PM
چلو اچھا کِیا تم نے
ہمیں
خوابوں کی دُنیا سے
ہمیشہ دُور ہی رکھا
سُنا ہے
خواب کے تعبیر میں تحلیل ہونے سے ذرا پہلے
اِک ایسا مرحلہ ہے
جس میں آنکھیں کھول لی جائیں
تو بینائی نہیں رہتی