intelligent086
11-29-2014, 08:51 AM
کوئی پوچھے نہ حالِ دل تو بتلایا نہیں کرتے
کس و نا کس کو دل کا زخم دکھلایا نہیں کرتے
ہمیشہ عاشقوں کا عشق خود استاد ہوتا ہے
کسی کو عشق کے آداب سکھلا یا نہیں کر تے
دلِ محبوب تک جن عاشقوں کی خود رسائی ہو
کسی کے ہاتھ وہ پیغام بھجوایا نہیں کرتے
وہ پتھر بھی اگر ماریں اٹھا کر جھولیاں بھر لو!
کبھی محبوب کے تحفوں کو ٹھکرا یا نہیں کرتے
جنہوں نے کھیل کر ہو توڑ ڈالا سب کھلونوں کو
وہ اپنا پھر کھلونوں سے جی بہلایا نہیں کرتے
جنہیں سقراط اور منصور کی حاصل رفاقت ہو
وہ سولی پر بھی حق گوئی سے گھبرایا نہیں کر تے
اگر عاشق کرے دعویٰ ، سرِ تسلیم خم یوسفؔ!
نظارہ دیکھنے والوں کو جھٹلایا نہیں کرتے