intelligent086
11-10-2014, 10:47 PM
مادے کی قسمیں
مادے کی تین قسمیں ہیں۔ ٹھوس، مائع اور گیس۔ ٹھوس کا مطلب ہے ٹھوس، جیسے ٹھوس دلائل، ٹھوس اقدامات، ٹھوس نتائج وغیرہ۔
ٹھوس دلائل ایسے دعوؤں کے لئے لائے جاتے ہیں جو خود کمزور ہوں، سب سے ٹھوس دلیل اب تک لاٹھی ہی ثابت ہوئی ہے، بھینسوں کے لئے بھی، انسانوں کے لئے بھی۔
ٹھوس اقدامات اتنے ٹھوس ہوتے ہیں کہ کبھی نہیں کئے جاتے ہیں، بس حکومتیں ان کے ٹھوس وعدے کرتی ہے۔ ٹھوس نتیجہ نکلتا ہے کہ ایسی حکومتیں بہت دن نہیں رہتیں۔
ٹھوس اشیا اپنی شکل نہیں بدلتیں، ہاں دوسروں کی بدل دیتی ہیں، پتھر ٹھوس ہے ، جیسا ہے ویسا ہی رہتا ہے لیکن آدمی کے لگے تو وہ کیسا ہی ٹھوس ہو اس میں سے مائع اور گیس وغیرہ نکلنے لگتے ہیں، مائع جیسے آنسو، گیس جیسے آہیں، گالیاں وغیرہ۔
(ابن انشا کے مضامین سے اقتباس)