CaLmInG MeLoDy
10-20-2014, 09:23 PM
میرے دل میں اچانک یہ خیال آیا کہ دنیا کی ہر بڑی سے بڑی نعمت ہمیں الله پاک نے نوازی ہے.تو میں نے بیٹھے بیٹھے گہرے سانس لینے شروع کر دیئے ،کیوں نہ لیتی یہ سانس، یہ میرے الله پاک نے مجھے مفت میں عطا کیے ہیں ، یہ ہوا ، پانی ، ، بارش، بادل ، زمین و آسمان ، زندگی ، غرض یہ کہ بڑی نعمت سے لے کر چھوٹی نعمتوں تک ہم صرف الله پاک کی ذات کے محتاج ہیں ، میں سوچ رہی تھی، کہ اگر ہماری سانس ، دن رات ، رزق ، زندگی موت کی نگرانی بھی کسی انسان کو سونپی جاتی ، تو نہ ہمیں سانس مفت مل پاتی نہ زندگی، دن تب نکلتا ، جب ہم اس کا کرایا یا ٹیکس ادا کر سکتے، بارش تب برستی جب ہمارے پاس اس بارش کی قیمت چکانے کے لئے پیسہ ہوتا، ہمارے پیروں تلے زمین کھینچ لی جاتی .ہم تکلیف سے تڑپتے رہتے پر ہمیں موت نصیب نہ ہوتی ، کیوں کے موت کے لئے بھی اس ظالم انسان نے کوئی قیمت ضرور رکھی ہوتی.غرض یہ کہ ہر انسان ترستا ان نعمتوں کو ، کہ جیسے آج پاکستانی انسان پانی، بجلی، اور سہولیات و ضروریات زندگی کو ترس رہا ہے، پھر بھی انسان اپنے الله کی طرف لو لگانے کی بجائے اس دنیا اور دنیا داری کی طرف راغب ہے.کاش کے سوچ اور سمجھ بدل جائے .آمین.