Log in

View Full Version : لفظ



ayesha
10-19-2014, 05:01 PM
لفظ پڑھے ہی نہیں جاتے محسوس بھی کیے جاتے ہیں، کبھی چُھوتے ہیں تو گُدگُدیاں کرتے ہیں،رُلاتےہیں،ستاتے ہیں تو کبھی دُور بھگا دیتے ہیں ۔ جب سنائی دیتے ہیں تو کبھی مرہم بنتے ہیں کبھی نمک ۔ اِن کی نغمگی اگر کانوں میں رس گھولتی ہے تو نشتر بن کردل چیر بھی دیتی ہے۔
لفظ لکھنے کے لیے بھی حوصلہ چاہیے۔ یقین ہواپنی ذات پراپنےقول وفعل پرتو لفظ دوست بن جاتے ہیں اوردوستی سے بڑا اعلٰی وارفع رشتہ اس کائنات کا اور کوئی نہیں.
لفظ ہیرے کی طرح ہوتے ہیں جس رُخ سے دیکھیں ایک نئے انگ میں مسحور کرتے ہیں ۔ احساس کو چھو جائیں تو پھول سے بھی زیادہ نرم ونازک ۔ نقصان پہنچانے پر آئیں تو جان لے کر ہی چھوڑتے ہیں ۔

UmerAmer
10-19-2014, 06:55 PM
Very Nice
Keep it up

ayesha
10-25-2014, 02:21 AM
thnx...