Log in

View Full Version : "قبولیت کا یقین رکھو"



Arosa Hya
10-11-2014, 06:48 PM
ایک مرتبہ ایک بوڑھا اور ایک نوجوان شخص حج پر گئے۔ اس بوڑھے شخص نے خانہ کعبہ کا طواف کرتے ہوئےکہا "لبیک" تو غیب سے آواز آئی "لالبیک"، یہ آواز سننے کے باوجود بوڑھے نے اپنا عمل جاری رکھا۔ نوجوان نے پوچھا کہ "آپ کو سنائی نہیں دیا؟کہ آپ کو کیا جواب ملا ہے؟"۔ تو بوڑھے شخص نے جواب دیا ہاں میں نے سنا۔۔ اور ستر سال سے میں نے جب بھی حج کیا میں نے لبیک کے جواب میں یہی سنا۔۔نوجوان نے حیران ہوکرکہا تو پھر آپ کیوں اب اس عمر میں اتنی مشقت کرتے ہو ، حج کے لیے رختِ
سفر باندھتے ہو؟ آپ کی تو حاضری قبول ہی نہیں ہوتی۔۔ یہ سُن کر بوڑھے شخص نے جواب دیا"ہم سب نے آخر ایک در پر واپس لوٹنا ہے، مجھے خوب علم ہے کہ یہی وہ در ہے، اگر کوئی اور در ہوتا تو میں اس کا رُخ بھی کرلیتا، لیکن اس کے سوا جب کوئی در ہی نہیں تو پھر کہاں جاؤں؟ میں نے مرتے دم تک اسی در پر دستک دینی ہےاپنی حاضری لگواتے رہنا ہے ، حاضری قبول نا ہو یہ اُس کی مرضی"۔۔۔ بوڑھے شخص کہ منہ سے یہ الفاظ نکلنے کی دیر تھی کہ غیب سے آواز آئی۔۔ کہ اے میرے بندے تیرا آنا قبول ہوا ناصرف آج کا آنا بلکہ ستّرسالوں میں جتنی بار بھی آیا سب قبول ہوا .

intelligent086
10-11-2014, 07:23 PM
سبحان اللہ
جزاک اللہ خیر

ayesha
10-12-2014, 01:58 AM
subhan Allah...

KhUsHi
08-21-2015, 04:13 PM
Great sharing