intelligent086
10-11-2014, 12:54 AM
سابق کرکٹر ز لاہور لائنز کی شاندار فتح پر خوشی سے جھوم اٹھے
ثابت ہوگیاپاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ دیگر ممالک سے کم نہیں:سلیم الطاف ،اکرم رضا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)چیمپئنز لیگ ٹی 20میں لاہور لائنز کی ڈولفنز کیخلاف کامیابی پر سابق کرکٹرز خوشی سے جھوم اٹھے ۔سابق چیف سلیکٹر سلیم الطاف نے کہا ہے کہ لاہور لائنز کے بھارت جا کر کھیلنے اور کامیابیوں سے نہ صرف پاکستان کی کرکٹ کو انٹرنیشنل سطح پر پذیرائی مل رہی ہے بلکہ اس سے ڈومیسٹک کرکٹ کو بھی مزید فروغ حاصل ہو گا۔ سابق آل راؤنڈر اکرم رضا نے کہا ہے کہ پاکستان کی ڈومیسٹک چیمپئن ٹیم کی غیر ملکی ٹیموں کے خلاف شاندار کارکردگی نے ثابت کردیا کہ پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ دیگر ممالک سے کم نہیں ہے ۔ سابق کرکٹر وکوچ سعود خان کا کہنا ہے کہ لاہور لائنزکی فتح ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ،بلے بازوں کے ساتھ ساتھ فاسٹ باؤلرز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح حاصل کی ۔ لاہور لائنز کے باؤلرز نے ٹورنامنٹ کے میچز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور اپنی باؤلنگ میں مزید نکھار لائے ہیں مگر میچ کے آخری اوورز کیلئے ابھی بہتر حکمت عملی کی ضرورت ہے ۔سعود خان نے کہا کہ آخری اوورز میں کپتان محمد حفیظ کو خود باؤلنگ کرنی چاہیے تاکہ وہ اپنے تجربے کی روشنی میں کم سے کم رنز دے کرمخالف ٹیم کو مشکل میں ڈال سکیں۔