intelligent086
10-10-2014, 09:35 PM
گیت
کس کو ڈھونڈھنے گھر سے نکلی ۔۔ اے راتوں کی ہوا
کہاں ہیں تیرے من کے موہن۔۔ کچھ تو بھید بتا
اے راتوں کی ہوا
اس کی کھوج میں چلتے چلتے تھکیں گے تیرے پاؤں
پھر بھی دور رہے گا تجھ سے اس پریتم کا گاؤں
چھوڑ یہ دکھ کا کھیل بانوری۔۔ گھر کو واپس جا
اے راتوں کی ہوا
پربت کے نیلے جھرنوں کو اپنے گیت سنا
اونچے اونچے پیڑوں والے بن کی ہنسی اُڑا