PDA

View Full Version : پردہ



Arosa Hya
10-08-2014, 11:04 PM
پردہ حیاہ ہے عصمت و عظمت تمام ہے
عورت کو نظر بد سے بچانے کا نام ہے
بےپردگی سے ماڈرن بننے کی جستجو
یعنی کہ یہ عورت ابھی ذہنی غلام ہے
مجھ سے سنو کہ کیا ہے یہ بے پردگی کا شوق؟
نظروں کے جام بھرنے کا اِک اہتمام ہے
بھٹکے جو راستہ کوئی عورت بنا حجاب
پھر شوق دید حسن ہے، ساری عوام ہے
کرکے حصارِ چادرِ عفت اگر چلے
پھر ہر نظر میں اُس کے لئے احترام ہے
جس گھر کی خواتین میں پردے کا ہے شعور
اُس گھر کے بھائی بیٹوں کا اونچا مقام ہے
جس کے بدن پہ زیور پردہ ہو جلوہ گر
افروزؔ ان کی مائوں کو میرا سلام ہے

ayesha
10-09-2014, 12:04 AM
nice....

intelligent086
10-09-2014, 12:32 AM
ان کی ماؤں کو میرا سلام ہے
بہت خوب
قابل داد