intelligent086
10-07-2014, 09:44 PM
ہوا کا گیت
مرا راستہ روکنے کی نہ کوشش کرو
میں ہوا ہوں
مری کھوج میں جنگلوں، گلستانوں، پہاڑوں، پرانے مکانوں
میں جاؤ گے تو ایک جانکاہ دُکھ کے سوا
اور کچھ بھی نہیں مل سکے گا
سیہ کالی راتوں میں
ہلکی سی آہٹ پہ اٹھ کر
سلگتی نگاہوں سے چاروں طرف تکنے والو
کوئی تم میں ایسا بھی ہے؟
جو رواں ندّیوں، راہ چلتی صداؤں کو بانہوں کے گھیرے میں لے کر دکھا دے
چلے جانے والوں کو اک بار واپس بُلا کر دکھا دے