Log in

View Full Version : گھر بسا لوں گا تو تنہائی چلی جائے گی



intelligent086
10-04-2014, 10:32 PM
زندگی بھر کی شناسائی چلی جائے گی گھر بسا لوں گا تو تنہائی چلی جائے گی


آنکھ کھُلتے ہی عجب کشمکشِ ہجر میں ہوں
خواب دیکھوں گا تو بینائی چلی جائے گی

جس کے حصے کے بھی دکھ ہوں، مرے سینے میں اتار
پھر سمندر سے یہ گہرائی چلی جائے گی

وحشتیں یوں ہی الجھتی رہیں گلیوں سے تو پھر
بین کرتی ہوئی شہنائی چلی جائے گی

حد سے بڑھ جائیں گی بیماریِ دل کی باتیں
یار لوگوں سے مسیحائی چلی جائے گی

تیرے بارے میں کوئی رائے کہاں سے لاؤں
جھوٹ بولوں گا تو سچّائی چلی جائے گی
٭٭٭

Dr Danish
08-28-2015, 10:00 PM
زندگی بھر کی شناسائی چلی جائے گی

گھر بسا لوں گا تو تنہائی چلی جائے گی


آنکھ کھُلتے ہی عجب کشمکشِ ہجر میں ہوں
خواب دیکھوں گا تو بینائی چلی جائے گی

جس کے حصے کے بھی دکھ ہوں، مرے سینے میں اتار
پھر سمندر سے یہ گہرائی چلی جائے گی

وحشتیں یوں ہی الجھتی رہیں گلیوں سے تو پھر
بین کرتی ہوئی شہنائی چلی جائے گی

حد سے بڑھ جائیں گی بیماریِ دل کی باتیں
یار لوگوں سے مسیحائی چلی جائے گی

تیرے بارے میں کوئی رائے کہاں سے لاؤں
جھوٹ بولوں گا تو سچّائی چلی جائے گی
٭٭٭Nice Sharing .....
Thanks





Nice Sharing .....
Thanks

intelligent086
08-29-2015, 02:19 AM
Nice Sharing .....
Thanks



http://www.mobopk.com/images/pasandbohatbohatvyv.gif