Log in

View Full Version : وضو کی دُعائیں



Forum Guru
10-04-2014, 09:44 PM
وضو کی دُعائیں (http://pakistaniadab.wordpress.com/2011/04/19/%d9%88%d8%b6%d9%88-%da%a9%db%8c-%d8%af%d9%8f%d8%b9%d8%a7%d8%a6%db%8c%da%ba/)
وضو کرنے سے قبل مسواک کرنا سُنّت ہے اور پھر کہیں اے اللہ میں تیرے لئے وضو کرتی یا کرتا ہوں، تو مجھے شیطانی وسوسوں سے بچا.


[*=center]سب سے پہلے جب وضو کے لئے ہاتھ دھوئیں تو اللہ تعالٰی سے یہ دعا کریں کہ میرے ہاتھوں کو گردشوں، نحوست اور گناہوں سے دور فرما.
[*=center]جب کلی کریں تو یہ دعا کریں کہ اللہ تعالٰی میرے منہ سے غیبت اور برے فعل نہ نکلیں اور تیرا ذکر اور شکر نکلے.
[*=center]جب ناک میں پانی ڈالیں تو یہ دعا کریں کہ اللہ تعالٰی اس ناک سے جنّت کی خوشبو سونگھنا نصیب فرما نا اور جہنّم کی بدبو سے بچا.
[*=center]جب چہرہ دھوئیں تو یہ دعا کریں کہ اللہ تعالٰی اس چہرہ کو مرتے دم تک روشن رکھنا اور آخرت میں بھی نور سے منور کرنا.
[*=center]جب دایاں ہاتھ دھوئیں تو یہ دعا کریں کہ اللہ تعالٰی قیامت کے دن اس میں نامہ اعمال دینا اور بائیں ہاتھ میں عمل نامہ نہ دینا.
[*=center]جب مسح کرنے کے لئے ہاتھ اونچے کریں تو آنکھوں پر ہاتھ لگا کر یہ دعا کریں اللہ تعالٰی ان آنکھوں سے دنیا میں تیرے گھر اور حضور علیہ الصلٰوۃ والسلام کے روضہ مبارک کا دیدار نصیب فرما. میرے بچوں کی خوشیاں اور خیر دکھا.
[*=center]جب سر پر مسح کریں تو یہ دعا کریں کہ اللہ تعالٰی قیامت کے دن محشر کی گرمی سے بچا کر عرش کا سایہ عطا فرما.
[*=center]جب کان پر ہاتھ پھیریں تو یہ دعا کریں کہ اس کان سے خوشخبری سنیں، غم اور صدمے کی خبر نہ سنیں، جنّت کی خوشخبری سنیں.
[*=center]جب گردن پر مسح کریں تو یہ دعا کریں کہ اللہ تعالٰی قیامت کے دن میری گردن کو گناہوں کے بوجھ سے آزاد کر دے.
[*=center]جب دایاں پاؤں دھوئیں تو یہ دعا کریں کہ اللہ تعالٰی مجھے صراط مستقیم پر چلانا اور جب بایاں پاؤں دھوئیں تو یہ دعا کریں کہ مجھے پُل صراط جلدی پار کرا دینا.



(حضور صلے اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ وضو اگر ان دُعاؤں کے ساتھ کیا جائے تو تمہاری نماز بھی درست اور توجہ کے ساتھ ہو گی اور دین و دنیا میں بھلائی اور کامیابی ہو گی اور دل کو سکون ملے گا.)

BDunc
10-08-2014, 12:09 AM
V good

intelligent086
11-24-2014, 08:07 AM
http://i58.tinypic.com/33utw5z.jpg

intelligent086
11-24-2014, 08:09 AM
http://i57.tinypic.com/2yx0qyu.jpg[/IMG (http://i57.tinypic.com/2yx0qyu.jpg%5b/IMG)]
[IMG]http://i57.tinypic.com/2yx0qyu.jpg