SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 4 of 4

    Thread: رضا ربانی نے بطور چیئرمین سینیٹ 78 احکامات ج&#

    1. #1
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      smartguycool's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Posts
      616
      Threads
      448
      Thanks
      102
      Thanked 493 Times in 328 Posts
      Mentioned
      127 Post(s)
      Tagged
      61 Thread(s)
      Rep Power
      7

      رضا ربانی نے بطور چیئرمین سینیٹ 78 احکامات ج&#

      سینیٹ کے چیئرمین رضا ربانی کی جانب سے اپنے تین سالہ دور میں 78 احکامات جاری کیے گئے جن میں زیادہ تر معاملات ملکی مفادات سے متعلق اہم امور تھے۔
      خیال رہے کہ رضا ربانی کی جانب سے ایوان بالا کی تکریم اور خدمات کو بڑھانے کے لیے بڑی تعداد میں اصلاحات متعارف کرائی گئی تھیں۔
      سینیٹ میں سب سے زیادہ احکامات جاری کرنے کا ریکارڈ اس وقت حبیب اللہ خان کے پاس ہے، جو 1973 کے آئین کے بعد سینیٹ کے پہلے چیئرمین تھے لیکن ان کے زیادہ تر فیصلے کاروباری نوعیت کے تھے جو اہمیت کے حامل تھے، تاہم اراکین کی جانب سے ان کے ان فیصلوں پر متعدد سوالات اٹھائے گئے تھے جو انہوں نے ایوان بالا کو چلانے کے حوالے سے دیئے تھے۔
      خیال رہے کہ چیئرمین سینیٹ کی جانب سے کیے گئے فیصلے ہمیشہ پارلیمان کے لیے اہم تصور کیے جاتے ہیں اور یہ فیصلے ایوان کی حاکمیت، انتظام اور حرمت کی عکاسی کرتے ہیں۔
      اس حوالے سے سینیٹ سیکریٹریٹ کے سرکاری ریکارڈ سے معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے تعلق رکھنے والے پہلے چیئرمین سینیٹ حبیب اللہ خان نے اگست 1973 سے جولائی 1977 کے درمیان اپنے 4 سالہ دور میں 279 احکامات جاری کیے۔
      اس کے علاوہ ایک اور سابق چیئرمین سینٹ وسیم سجاد نے اپنے 11 سالہ طویل دور میں 193 احکامات جاری کیے ساتھ ہی وہ سینیٹ چیئرمین کی نشست پر سب سے لمبے عرصے تک موجود رہے۔
      ان کے بعد غلام اسحٰق خان نے مارچ 1985 سے دسمبر 1988 تک تقریباً 4 سالہ دور میں 139 احکامات جاری کیے، تاہم سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور اقتدار میں رہنے والے مسلم لیگ (ق) کے چیئرمین سینیٹ محمد میاں سومرو کی کارکردگی سب سے بری رہی۔
      اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنے والے محمد میاں سومرو نے 2003 سے 2009 میں اپنے 6 سالہ دور میں صرف 22 احکامات جاری کیے۔
      محمد میاں سومرو کے بعد 2009 سے 2015 تک پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے فاروق ایچ نائیک اور نیئر بخاری نے تین، تین سال اپنی مدت پوری کی اور اس دوران فاروق نائیک نے 10 اور نیئر بخاری نے 33 احکامات جاری کیے۔
      تاہم ایک محتاط تجزیے کے مطابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کے جاری 78 احکامات میں سے زیادہ تر قومی معاملات سے متعلق مسائل تھے جن میں صوبائی خودمختاری، ملازمتی کوٹے پر عمل درآمد نہ ہونا، غیر فعال مشترکہ مفادات کونسل (سی آئی آئی)، بلدیاتی حکومت کے انتخابات اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ شامل تھا۔
      ان احکامات میں رضا ربانی کی جانب سے وزراء اور بیورو کریٹس کو غیر حاضر ہونے یا اپنی متنازع باتوں سے ایوان کے استحقاق کو مجروح کرنے پر خبردار بھی کیا گیا تھا، اس کے ساتھ ساتھ سرکاری گیلری کے باہر ایک رجسٹر بھی رکھا گیا تھا تاکہ وزارتوں اور محکموں کے حکام کی دوران اجلاس حاضری لگائی جاسکے۔
      ان اہم فیصلوں کے علاوہ رضا ربانی کی جانب سے پارلیمانی منصوبے میں شفافیت اور وقار بحال کرنے کے تحت سینیٹ میں بڑی تعداد میں اصلاحات متعارف کرائی گئیں۔
      اپنے 3 سالہ دور میں عوامی درخواست کے نظام کو متعارف کرنا رضا ربانی کے اہم اقدامات میں سے ایک ہے، جس کے تحت کوئی بھی شخص سینیٹ، کمیٹی اور چیئرمین تک براہ راست رابطہ کرسکتا اور اس نظام کے ذریعے کوئی بھی مسئلہ اجاگر کرسکتا ہے۔
      اس کے ساتھ ساتھ ایوان بالا نے پہلی مرتبہ اخلاقی کمیٹی کے ارکان اور آئین کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کیا تھا جو انہیں خود احتسابی کے لیے شفاف نظام فراہم کرتا ہے۔
      سینیٹ کے فیصلوں میں قومی معاملات پر ایوان کو کمیٹی میں تبدیل کرنے کے حوالے سے ترمیم بھی کی گئی جبکہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سینیٹ نے پارلیمان کی تمام پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں نمائندگی کی۔



    2. The Following User Says Thank You to smartguycool For This Useful Post:

      intelligent086 (03-06-2018)

    3. #2
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: رضا ربانی نے بطور چیئرمین سینیٹ 78 احکامات ž

      اہم معلومات۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    4. #3
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      smartguycool's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Posts
      616
      Threads
      448
      Thanks
      102
      Thanked 493 Times in 328 Posts
      Mentioned
      127 Post(s)
      Tagged
      61 Thread(s)
      Rep Power
      7

      Re: رضا ربانی نے بطور چیئرمین سینیٹ 78 احکامات &

      Quote Originally Posted by intelligent086 View Post
      اہم معلومات۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
      Pora likh dete sarkar... kion dal dia.....


    5. The Following User Says Thank You to smartguycool For This Useful Post:

      intelligent086 (03-07-2018)

    6. #4
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: رضا ربانی نے بطور چیئرمین سینیٹ 78 احکامات &

      Quote Originally Posted by smartguycool View Post
      Pora likh dete sarkar... kion dal dia.....

      اتنے میاں ہیں لگتا ہر طرف سے ’’میاؤں ، میاؤں ‘‘ کی آوازیں آنے لگیں گی وسیم سجاد بھی میاں برادری سے ہیں ہر جگہ قبضہ جمائے بیٹھے ہیں لکھنا تو کچھ اور تھا پھر ہتھ ہولہ رکھنا پڑا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ماشاءاللہ آپ کی کارکردگی متاثر کن ہے




      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    7. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (03-09-2018)

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •