یا رب ہے بخش دینا بندے کو کام تیرا
محروم رہ نہ جائے کل یہ غلام تیرا
جب تک ہے دل بغل میں ہر دم ہو یاد تیریجب تک زباں ہے منہ میںجاری ہو نام تیرا
ایمان کی کہیں گے ایمان ہے ہمارااحمد رسول تیرا مصحف کلام تیرا
ہے تو ہی دینے والا پستی سے دے بلندیاسفل مقام میرا اعلیٰ مقام تیرا
محروم کیوںرہوں میں جی بھر کے کیوں نہ لوں میںدیتا ہے رزق سب کو ہے فیض عام تیرا
یہ داغ بھی نہ ہو گا تیرے سوا کسی کاکونین میںہے جو کچھ وہ ہے تمام تیرا٭٭٭
Similar Threads:
Bookmarks