ہر غنچہ لب سے عشق کا اظہار ہے غلط
اس مبحث صحيح کي تکرا ہے غلط
کہنا پڑا درست کہ اتنا رہے لحاظ
ہر چند وصل غير کا انکار ہے غلطکر تے ہيں مجھ سے دعوي الفت وہ کيا کريں
کيونکر کہيں مقولہ اغيار ہے غلط
يہ گرم جوشياں تري گو دل سے ہوں ولے
تاثير نالہ ہائے شرر بار ہے غلط
کرتے ہو مجھ سے راز کي باتين تم اس طرح
گويا کہ قول محرم اسرار ہے غلطاٹھ جا کہا تلک کوئي باتين اٹھائے گا
نا صح تو خود غلط تري گفتار ہے غلطسچ تو يہ ہے کہ اس بت کافر کے دور ميں
لف و گراف مومن ديندار ہے غلط
Similar Threads:
Bookmarks