google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: اللہ کی کاملیت کا اعتراف

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      اللہ کی کاملیت کا اعتراف

      اللہ کی کاملیت کا اعتراف


      ابویحیٰی
      قرآن مجید میں جگہ جگہ یہ حکم آیا ہے کہ آسمان و زمین کی ہر چیز اللہ کی تسبیح یا پاکی بیان کرتی ہے۔ رسول اللہؐ اور اہل ایمان کو کئی مقامات پر اللہ کی پاکی بیان کرنے کا حکم ہوا ہے۔ دین کی سب سے اہم اور بنیادی عبادت نماز کو بھی متعدد مقامات پر تسبیح سے تعبیر کیا گیا ہے۔ اس پس منظر میں یہ ضروری ہے کہ تسبیح یا اللہ کی پاکی بیان کرنے کے مفہوم کو سمجھا جائے تاکہ اس کائناتی ذکر کو جب ہم زبان سے نکالیں تو دل کی ساری کیفیات ہمارے ساتھ ہوں۔ سبحان اللہ کا لفظی مطلب یہ ہے کہ اللہ پاک ہے۔ یہ گویا عالم کے پروردگار کو ہر اس وصف اور عیب سے بری قرار دینے کا نام ہے جس کی نسبت اس کی طرف درست نہیں۔ ان میں سے پہلی چیز اللہ تبارک تعالیٰ کو ہر طرح کے شرک سے پاک قرار دینا ہے۔ اس مفہوم میں اللہ کی تسبیح کا مطلب یہ ہے کہ خدا اس کائنات کا بلا شرکت غیر خالق و مالک ہے۔ اسے کائنات کی تخلیق میں کسی کی مدد کی ضرورت نہیں پڑی۔ اس کا کوئی ساجھی، شریک، باپ، بیٹا، بیوی، ہم سر، ہم جنس نہیں۔ کوئی نہیں جو اس کی ذات، صفات، اختیار، اقتداراورحقِ اطاعت میں اس کا شریک ہو۔ اپنے وجود، اپنی ہستی، اپنی بقا، اپنی شان اور بادشاہی میں وہ کسی کی مدد و تعاون کا محتاج نہیں۔ سب اْس سے ہیں ، وہ کسی سے نہیں۔ ہر چیز اْس کی ملکیت ہے اور ہر ذرہ پر اْسی کی حکومت ہے۔ تسبیح کا دوسرا مفہوم یہیں سے پیدا ہوتا ہے کہ جب خدا ہی خالق و مالک ہے تو پھر اسی کی عبادت اوربندگی ہونی چاہیے۔ نماز کو اسی مفہوم میں تسبیح کہا گیا ہے کہ یہ اپنے جذبۂ عبودیت کو ہر غیر سے ہٹا کر اللہ کے لیے خالص کر دینے کا نام ہے۔ تسبیح کا تیسرا مفہوم تنزیہی ہے یعنی اللہ کی ہستی کو ہر طرح کے نقص، کمزوری، عجز، عیب، تعین، تشبیہ اور تمثیل سے بلند قرار دیا جائے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ انسان چیزوں کو اپنے مشاہدے اور تجربے سے سمجھتا ہے۔ ایک پھل کو دیکھ کر دوسرے کو اور ایک مویشی کو دیکھ کر دوسرے کو اس پر قیاس کر لیتا ہے۔ انسان مادی وجود ہے اور ہر چیز کو مادی جسم کی شکل ہی میں سمجھتا ہے۔ انسان ہر شے میں کمزوری کا پہلو تلاش کر لیتا ہے اور بغیر کمزوری اور عیب کے کسی ہستی کا وجود تصور نہیں کرسکتا۔ ایسے میں سبحان اللہ کہنے کا مطلب ہے کہ اے اللہ تو میرے احاطۂ ادراک سے باہر، تصور سے بلند اور ہر ممکنہ عیب سے پاک ہے۔ تو اپنی ذات میں ایک ہی ہے اور تجھ سا کوئی نہیں۔ تیرے احاطۂ قدرت میں ہر شے ہے اور تو جو چاہے بلا کسی سبب اور وسیلے کے کرسکتا ہے۔ تسبیح کا اگلا مفہوم یہ ہے کہ زندگی میں جو کوئی حوادث پیش آ رہے ہیں ، ان میں جو نا انصافی یا ظلم وغیرہ کا عنصرنظر آ رہا ہوتا ہے وہ بہ ظاہر اللہ تبارک تعالیٰ کے اذن سے ہوتا ہے مگر اس میں اس کی کوئی حکمت اور مصلحت ہے۔ وہ کبھی کسی پر ذرہ برابر ظلم نہیں کرتا اور نہ اس کی ذات سے کبھی کسی شر کا ظہور ہوتا ہے۔ وہ تو سراپا خیر اور سراپا احسان ہے۔ اس مفہوم میں تسبیح کا مطلب یہ ہے کہ بدترین حالات میں بھی مالک سے کوئی شکایت اور شکوہ نہیں۔ تسبیح کا اگلا مفہوم خدا کی کاملیت کا اقرار ہے۔ جب وہ کامل ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ میں ناقص ہوں۔ مجھ سے خطا کا ظہور ہو سکتا ہے بلکہ ہوتا ہے۔اس لیے سبحان اللہ کا مطلب اب یہ ہوا کہ مجھ سے اپنے عجز اور کمزوری کی بنا پر غلطی ہو گئی، مگر میں بندۂ ناقص ہوں ، آپ جیسا بے عیب نہیں ہوں۔ اس لیے معافی کا مستحق ہوں۔ مجھے معاف کر دیجیے۔ جو انسان سبحان اللہ کا ذکر کرے گا ، آسمان سے لے کر زمین تک کی ہر مخلوق رشک کی نگاہ سے اس بندے یا بندی کو دیکھے گی اور بروزِ قیامت اس کا اجر میزان کی ہر چیز پر بھاری ہوجائے گا۔ ٭٭٭


      Similar Threads:

    2. #2
      ...."I don't need your attitude. I've my own"..... www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Arosa Hya's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Peace
      Posts
      5,286
      Threads
      972
      Thanks
      965
      Thanked 827 Times in 507 Posts
      Mentioned
      518 Post(s)
      Tagged
      6978 Thread(s)
      Rep Power
      244

      Re: اللہ کی کاملیت کا اعتراف

      jazak ALLAH


    3. #3
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html ayesha's Avatar
      Join Date
      Jul 2014
      Posts
      2,117
      Threads
      446
      Thanks
      3
      Thanked 45 Times in 40 Posts
      Mentioned
      183 Post(s)
      Tagged
      6972 Thread(s)
      Rep Power
      131

      Re: اللہ کی کاملیت کا اعتراف

      jazak Allah...



    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •