کراچی: رینجرز کا ایم کیو ایم کے دفتر پر چھاپہ، متعدد کارکن گرفتار
کراچی میں ابوالحسن اصفہانی روڈ پر رینجرز نے ایم کیو ایم کے سیکٹر آفس پر چھاپہ مارا اور متعدد افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ تنظیم نو اجلاس کے دوران چھاپہ قابل مذمت ہے۔
کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ابوالحسن اصفہانی روڈ پر ایم کیو ایم کے سیکٹر آفس میں پارٹی کی تنظیم نو کا اجلاس ہو رہا تھا۔ جس میں پانچ سو سے زائد ارکان موجود تھے ۔ اس دوران رینجرز نے سیکٹر آفس کا محاصرہ کر لیا اور تلاشی لیتے ہوئے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔ رینجرز اہلکاروں نے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی اور رکن سندھ اسمبلی فیصل سبزواری کو بھی دفتر میں داخل ہونے سے روک دیا۔ رینجرز کے چھاپے کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج شروع کر دیا ان میں خواتین بھی شامل تھیں ۔ مظاہرین نے ٹائر جلا کر سڑک بند کر دی ۔ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے سیکٹر آفس پر رینجرز کے چھاپے کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
Similar Threads:
Bookmarks