محبت زندگی کا آخری ہتھیار ہے



محبتجسم کے بستر پہ سوتی ہے
دکھیعورت خدا کا روپ ہوتی ہے

جوراتیں جاگتی ہے، نیند روتی ہے
تکونیخواہشیں
تکمیلکے کن زاویوں کو ڈھونڈتی ہیں
روشنیکا لمس بوسوں کی عبادت ہے
سلگتیریت کی پابستگی
چھاؤںمیں چلنے سے کیں بہتر ہے
مخروطیاذیت کائناتی دائرے تصلیب کرتی ہے
کبھیلفظوں کے ملبے سے بھی سامان سفر ملتا ہے
میریجاں! کہانیٹوٹ کر مربوط ہوتی ہے
محبتزندگی کا آخری ہتھیار ہے
لڑتےہوئے مرنا بہت آسان ہوتا ہے!
محبت
محبتجب بھی ہوتی ہے
ستارہوار ہوتی ہے
بساطوقت سے باہر
ابدکے پار ہوتی ہے
محبتجب بھی ہنستی ہے
کہیںبجلی چمکتی ہے
کہیںبادل برستے ہیں
ہوانظمیں سناتی ہے
زمیںپر پھول کھلتے ہیں
پرندےلوٹ آتے ہیں
محبتجب بھی روتی ہے
سمندرپھیل جاتے ہیں
کنارےڈوب جاتے ہیں
محبتجب بھی سوتی ہے
کسیعورت کے بستر میں
بڑیگہری گھنی نیندیں
بدنپر اوڑھ لیتی ہے
محبتجب بھی مرتی ہے
ابدکی موت مرتی ہے ۔
٭٭٭



Similar Threads: