SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: محبت کی طبعیت میں یہ کیسا بچپناقدرت نے رکھ

    1. #1
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Ali_'s Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      2,428
      Threads
      460
      Thanks
      2
      Thanked 7 Times in 5 Posts
      Mentioned
      13 Post(s)
      Tagged
      1473 Thread(s)
      Rep Power
      31

      محبت کی طبعیت میں یہ کیسا بچپناقدرت نے رکھ

      محبت کی طبعیت میں یہ کیسا بچپناقدرت نے رکھاہے
      کہ یہ جتنی پرانی جتنی بھی مضبوط ہو جائے
      ا سے تائید تازہ کی ضرورت پھر بھی رہتی ہے
      یقین کی آخر ی حد تک دلوں میں لہلہاتی ہو !
      نگاہوں سے ٹپکتی ہو لہو میں جگمگاتی ہو !
      ہزاروں طرح کے دلکش حسیں ہالے بناتی ہو !
      ا سے اظہار کے لفظوں کی حاجت پھر بھی رہتی ہے
      محبت مانگتی ہے یوں گواہی اپنے ہونے کی
      کہ جیسے طفل سادہ شام کو اک بیج بوئے
      اور شب میں بار ہا اٹھے
      زمیں کو کھود کر دیکھے کہ پودا اب کہاں تک ہے !
      محبت کی طبعیت میں عجب تکرار کی خو ہے
      کہ یہ اقرار کے لفظوں کو سننے سے نہیں تھکتی
      بچھڑ نے کی گھڑ ی ہو یا کوئی ملنے کی ساعت ہو
      اسے بس ایک ہی دھن ہے
      کہو مجھ سے محبت ہے
      کہو مجھ سے محبت ہے

      تمہیں مجھ سے محبت ہے
      سمندر سے کہیں گہری ستاروں سے سوا روشن
      پہاڑوں کی طرح قائم ہوا ئوں کی طرح دائم
      زمیں سے آسماں تک جس قدر اچھے مناظر ہیں
      محبت کے کنائے ہیں وفا کے استعار ے ہیں
      ہمارے ہیں
      ہمارے واسطے یہ چاندنی راتیں سنورتی ہیں سنہر ا دن نکلتا ہے
      محبت جس طرف جائے زمانہ ساتھ چلتا ہے

      کچھ ایسی بے سکو نی ہے وفا کی سر زمینوں میں
      کہ جو اہلِ محبت کو صدا بے چین رکھتی ہے
      کہ جیسے پھول میں خوشبو کہ جیسے ہاتھ میں پارا
      کہ جیسے شام کاتارا
      محبت کرنے والوں کی سحر راتوں میں ر ہتی ہے
      گماں کے شاخچوں میں آشیاں بنتا ہے الفت کا !
      یہ عین وصل میں بھی ہجر کے خد شوں میں رہتی ہے
      محبت کے مسافر زند گی جب کا ٹ چکتے ہیں
      تھکن کی کر چیاں چنتے وفا کی اجر کیں پہنے
      سمے کی رہگزر کی آخری سر حد پہ رکتے ہیں
      تو کوئی ڈوبتی سانسوں کی ڈوری تھا م کر
      دھیرے سے کہتا ہے
      یہ سچ ہے نا !
      ہماری زند گی اک دو سرے کے نام لکھی تھی !
      دھند لکا سا جو آنکھوں کے قریب و دور پھیلا ہے
      ا سی کا نام چاہت ہے !
      تمہیں مجھ سے محبت تھی
      تمہیں مجھ سے محبت ہے !!
      محبت کی طبعیت میں
      یہ کیسا بچپنا قدرت نے رکھا ہے



      Similar Threads:

    2. #2
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: محبت کی طبعیت میں یہ کیسا بچپناقدرت نے رکھ

      عمدہ انتخاب
      خوب صورت شیئرنگ کا شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •