google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: عامل کے بجائے الله

    Hybrid View

    1. #1
      ...."I don't need your attitude. I've my own"..... www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Arosa Hya's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Peace
      Posts
      5,286
      Threads
      972
      Thanks
      965
      Thanked 827 Times in 507 Posts
      Mentioned
      518 Post(s)
      Tagged
      6978 Thread(s)
      Rep Power
      244

      عامل کے بجائے الله



      عامل کے بجائے الله______________!!!!

      "میری امی مجھ سے ملنے کے لیے میرے گھر آئی ہوئی تھیں۔ وہ دکھی اور پریشان نظر آ رہی تھیں۔ میں نے خیریت دریافت کی تو کہنے لگیں "تیری بہن کی شادی میں کافی دیر ہو چکی ہے۔ مجھے کچھ لوگوں نے بتایا ہے کہ اس غیر معمولی تاخیر کی وجہ یہ ہے کہ اس پر جادو کیا گیا ہے۔ کوئی کہتا ہے کہ اس کوئی جن قابض ہے جو اس کی شادی نہیں ہونے دیتا۔ اس لیے بیٹی میرے ساتھ چلو ، تاکہ لوگ جس عامل کا بتاتے ہیں، ہم اس کے پاس جائیں تاکہ وہ ہماری مدد کرئے اور تیری بہن کی شادی جلد ہو جائے۔" میری امی نے یہ بات کی تو مجھے بہت صدمہ پہنچا۔ میں نے انہیں یہ آیت پڑھ کر سنائی...

      وَاِن يَمْسَسْكَ اللّہُ بِضُرٍّ فَلاَ كَاشِفَ لَہُ اِلاَّ ھُوَ، وَاِن يَمْسَسْكَ بِخَيْرٍ فَھُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدُيرٌ (الانعام 17:6)

      "اگر اللہ تمہیں کسی قسم کا نقصان پہنچائے تو اس کے سوا کوئی نہیں جو تمہیں اس نقصان سے بچا سکے، اور اگر وہ تمہیں کسی بھلائی سے بہرہ مند کرے تو وہ ہر چیز پر قادر ہے۔"

      والدہ غصے میں تھیں، وہ کہنے لگیں "میں اپنی بیٹی کو نقصان سے بچانے جا رہی ہوں۔ اس میں کیا حرج ہے؟ میں کسی کو ضرر نہیں پہنچا رہی۔ کسی کا نقصان نہیں کر رہی۔ مگر تم اپنی بہن کے ساتھ تعاون کرنا نہیں چاہتیں، تم اس کے فائدے میں خوش نہیں ہو۔"

      اس پر ہم دونوں ماں بیٹی میں بحث ہونے لگى۔ میں نے یہ سمجھا کہ میں حق پر ہوں، میری ماں باطل پر ہے، مجھے حق کی حمایت کرنا ہے۔ لیکن !"افسوس کہ میں شیطان کی اکساہٹ پر حق کی حمایت باطل طریقے سے کرنے لگی۔ میں نے اپنی والدہ کا خیال نہ کیا اور حق کی حمایت کے جوش میں اپنی آواز امی کی آواز سے بلند کر لی۔"

      فوراً مجھے خیال آیا کہ ہم نے مجلس درسِ قرآن میں کیا طے کیا تھا؟ مجھے آیت یاد آ گئی۔ میں نے اپنی آواز بالکل دھیمی کر لی۔ مجھے اب سکون محسوس ہونے لگا۔ جذبات کی شدت و حدت ختم ہو گئی۔ والدہ کا احترام غالب آ گیا۔ میں نے آگے بڑھ کر اپنی والدہ کا ہاتھ چوم لیا۔ گستاخی پر معذرت کی اور انہیں راضی کرنے کی بھرپور کوشش کرنے لگی۔

      "اب امی بھی خاموش اور پُر سکون تھیں۔ کچھ دیر کے بعد انہوں نے مجھ سے دریافت کیا، "اچھا تو میرے ساتھ کب چلے گی؟ یہ عامل بڑا مشہور ہے۔ دور دور تک اس کی شہرت پہنچ چکی ہے۔ مجھے امید ہے کہ یہ بندہ تیری بہن کی شادی کے سلسلہ میں ہماری مدد کرئے گا۔ میں اس کو معاوضہ دوں گی۔"

      میں نے بڑی محبت اور چاہت سے کہا، لیکن،"ایک اور هستى بھی ہیں جو آپ کی مدد بھی کرے گى ، آپ سے کوئی فیس بھی طلب نہیں کرے گى ۔ ان کا عمل بھی یقینی ہے۔ ان کے کام کی مکمل گارنٹی ہے۔ بلکہ جب تک آپ کا یہ کام ہو نہیں جاتا وہ ذاتی طور پر آپ کو سکون و اطمینان فراہم کریں گے۔"

      یہ سن کر میری والدہ نے بے ساختہ سبحان اللہ کہا اور بولیں "میری سہیلیوں اور جاننے والی عورتوں نے تو مجھے ایسے عامل کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔ لیکن اگر تجھے اس پر اعتماد ہے، یقین ہے تو کوئی بات نہیں، ہم اسی کے پاس چلے جائیں گے۔ اس میں کوئی مشکل نہیں۔" میں نے عرض کیا، "امی جان، اس عامل کا کیا کہنا۔ اس کی صلاحیت اور استعداد تو بے حد و بے شمار ہے۔ بلکہ اس کا تو یہ حال ہے کہ جب وہ کسی کام کے کرنے کا ارادہ کر لیتا ہے اور کہہ دیتا ہے کہ ہو جا تو وہ کام فوراً ہو جاتا ہے۔ وہ آپ سے مال بھی نہیں لے گا کیوں کہ وہ خود مال دار ہے۔ اس میں لالچ و طمع نہیں، وہ تو سخی ہے، خود لوگوں کو دیتا ہے۔ امی جان، آپ اسی سے ملئیے اور اس سے درخواست کیجیئے۔"

      "میری والدہ میری یہ باتیں سن کر بہت خوش ہوئیں۔ کہنے لگیں "والله میں اس عامل کے بارے میں تمہاری باتیں سن کر بہت خوش ہوں۔ مگر میری پیاری بیٹی، ہمیں اب دیر نہیں کرنی چاہیے۔ تم اس سے ملنے کا وقت لے لو، تو ہم اس کے پاس جائیں۔ اس بات کا خیال رکھنا کہ وقتِ ملاقات جلد مل جائے۔" میں نے عرض کیا، ٹھیک ہے۔ ہم دیر نہیں کرتے۔ ہم اس کے پاس چلتے ہیں۔ دیکھیں وہ تو ہمارے پاس ہی آ گئے ہیں۔ امی نے حیران و پریشان ہو کر دائیں بائیں دیکھا۔ میں نے فوراً قبلہ کی طرف رخ کر لیا اور دعا کرنے لگی۔"

      "میں گڑ گڑا کر، تضرع اور آہ و زاری سے فریاد کرتی رہی۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے مددمانگتی رہی، اس کے سامنے دستِ سوال دراز کرتی رہی۔" میری والدہ زار و قطار رو رہی تھیں۔ وہ سجدے میں گر پڑی تھیں۔ توبہ و استغفار میں مشغول تھیں۔ اللہ سے مانگ رہی تھیں۔ جب مانگنے والا اس طرح مانگتا ہے تو اس کی مانگ پوری کی جاتی ہے۔ وہ سخی داتا کب کسی کی جھولی کو خالی ہاتھ جانے دیتا ہے۔''بیشک ! للّٰہ ہی ہمارے لئے کافی ہے''

      جب یہ بہن اپنا ایمان افروز واقعہ سنا رہی تھیں تو ہر آنکھ اشک بار تھی۔

      سُمّیہ رضوان کی کتاب "قرآن پر عمل "سے ماخوذ..
      .


      Similar Threads:

    2. #2
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: عامل کے بجائے الله

      جزاک اللہ خیر


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •