کہاں دل قید سے چھوٹا ہوا ہے ابھی تک شہر سے روٹھا ہوا ہے ہمیں کیسے کہیں اس دل کو سچا ہمارے سامنے جھوٹا ہوا ہے کسی کا کچھ نہیں اپنا یہاں پر یہ سب سامان ہی لوٹا ہوا ہے تمہارے دل میں میری چاہتوں کا کوئی تو بیج سا پھوٹا ہوا ہے کسی کے نام لگ جائے بلا سے یہ دل پہلے سے ہی ٹوٹا ہوا ہے ِ***
There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)
Forum Rules
Bookmarks