خاکِ میداں کی حدتوں میں سفر جیسے حیرت کی وسعتوں میں سفر خوب لگتا ہے اس کے ساتھ مجھے وصل کی شب کی خواہشوں میں سفر اس نگر میں قیام ایسا ہے جیسے بے انت پانیوں میں سفر دیر تک سیر شہر خوباں کی دور تک دل کے موسموں میں سفر بیٹھے بیٹھے تھک سے گئے کر کے دیکھیں گے ان دنوں میں سفر ٭٭٭
There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)
Forum Rules
Bookmarks