شہر بھر کی گلیوں میں
پار اِن دریچوں کے
روشنی کے ہالوں میں
رقص کرتے چہروں پر
ایک سا تاثر ہے

جس طرح مشینوں سے
ایک سی سبھی چیزیں
آ رہی ہو بن بن کے

زندگی سے عاری ہوں
جس طرح وجود اپنے
سرد اور مردہ سے



Similar Threads: