SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Page 3 of 3 FirstFirst 123
    Results 21 to 29 of 29

    Thread: BiLa UnWaN...!!!

    1. #1
      The thing women have yet to learn is nobody gives you power. You just take it. Admin CaLmInG MeLoDy's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      6,213
      Threads
      2245
      Thanks
      931
      Thanked 1,367 Times in 868 Posts
      Mentioned
      1038 Post(s)
      Tagged
      7966 Thread(s)
      Rep Power
      10

      BiLa UnWaN...!!!

      (shayad mere paas is khat ke liye koi unwaan nahi hai..kion ke ho sakta hai is unwaan ko parh kar aap khat hi na parhain..aur agar parhain bhi toh natija nikalne se pehle hi is khat ko beech main chor kar chale jaye..meri har parhne wale se guzaarish hai ke is khat ko agar parhna hai toh mukammal parhain.warna zehmat na karain.ki bat nahi....)


      آج میں پہلی دفع تم سے مخاطب ہوں ، حالانکہ جانتی ہوں کے میرے مخاطب ہونے یا نہ ہونے سے کسی کو بھی فرق نہیں پڑتا ، شاید تمہیں بھی نہیں ،پر تم سے مخاطب ہو کر مجھے بھت فرق پڑتا ہے. ، کیوں کے جس دل سے، اور جس جذبے سے میں اب تمہارے بارے میں سوچتی ہوں، اور تم کو بدلنا چاہتی ہوں، لوگوں کی نظروں میں تم کو گرتا ہوا نہیں دیکھنا چاہتی تو میں آج تم سے اپنے دل کی ایک ایک بات کا ذکرکر دینا چاہتی ہوں.اور مجھے امید ہے کے میری بات تمہارے لئے بھت معنی رکھتی ہے، کیوں کے میں اپنی سوچ کے ساتھ ساتھ تم سے وابستہ ہر فرد کی سوچ تبدیل کر دینا چاہتی ہوں.

      جوں جوں حالات تبدیل ہو رہے ہیں، جیسے جیسے دن گزر رہے ہیں، میری سوچ تمہارے بارے میں تبدیل ہوتی جا رہی ہے، اپنے اس خط کے ذریئے میں اپنے ہر جذبے اور ہر احساس ، دل کے ہر بہلاوے کا ذکر تم سے کر دینا چاہتی ہوں. سب سے پہلے تو میں تم سے وابستہ اپنی ہر سوچ کا اظہار کرنا چاہتی ہوں .اس کے بعد اپنی خواہشات اور آخرمیں اپنی محبّت کا ذکر تم سے کرنا چاہتی ہوں جو دن بہ دن تم سے بڑھتی جا رہی ہے .

      میری جان میری سوچ کیا ہے تمہارے بارے میں ، اور کب سے تمہیں اور تمہارے بارے میں سوچ رہی ہوں اس کا تو اندازہ مجھے خود بھی نہیں ہے، پر اتنا جانتی ہوں کے اب میری سوچ تمہارے بارے میں بڑھتی جا رہی ہے ، جوں جوں حالات تبدیل ہو رہے ہیں جیسے جیسے دن گزر رہے ہیں اور جتنی زیادہ لوگوں کی سوچ تمہارے بارے میں تبدیل ہو رہی ہے اتنی ہی میری سوچ تمہارے بارے میں فکر میں تبدیل ہوتی جا رہی ہے.، کیوں لوگوں کے دل میں تمہارے لئے گنجائش نہیں رہی، حالانکہ تم نے اپنی ذات سے کسی کو کوئی نقصان نہیں پوھونچایا ، کیوں تمہارے نام سے تمہارے اپنے ہی بد زن ہیں ، میں ہر وقت یہ محسوس کرتی ہوں کے تمہارے بارے میں لوگوں نے اپنے ذہن میں خدشات پال رکھے ہیں ، کیوں لوگ تم سے اس قدر ناراض ہیں، مجھے یہ خدشہ گھیرے ہوئے ہیں کے ، کل کو تمہارے اپنے تمہارے ہی، تمہارے خلاف اٹھ کھرے ہونگے,یہ نہیں جانتے کے ایسا کر کے یہ خود ہی اپنے پیروں کے نیچے سے زمین کھینچ لین گے.

      میری جان میں تو کبھی سوچ بھی نہیں سکتی تھی کے یوں اچانک میرے دل میں تمہارے لئے جذبات جاگ اٹھے گے، اور پھر میرے خدشات مجھے تمہارے لئے سوچنے اور مر مٹنے کی ترغیب دینے لگیں گے . مجھے اب اندازہ ہوا ہے کے تمہاری اہمیت میری زندگی میں کیا ہے، تمہارا نام میرے جسم کی رگ رگ میں سما کے سمندر کی طرح ٹھاٹھیں مارنے لگا ہے ،میری خواہشات تمہارے لئے بڑھتی جا رہی ہیں، مجھے تم سب سے منفرد نظر آنے لگے ہو ، مجھے نہیں پتا تھا کے میری یہ خواہش مچلنے لگے گی کے تمہارے اپنے جو تم کو برا بھلا کہتے ہیں وہ ایسا کرنا چھوڑ دیں، میرا بس چلتا تو میں تمہیں سب سے چھپا لیتی پر چھپ کر جینا بھی کوئی جینا ہے، میں بڑے فخر کے ساتھ تمہارے دامن میں سر رکھ کرساری زندگی سونا چاہتی ہوں ، حوصلے کے ساتھ تمہارے بازوں کا سہارا لے کر جینا چاہتی ہوں، میں تمہاری چھاوں میں کھلی فضا میں سانس لینا چاہتی ہوں ، بغیر کسی کے خوف کے جینا چاہتی ہوں.میں کبھی دل کی دھڑکن میں تم کو محسوس کرتی ہوں تو کبھی تمہاری پناہ میں خود کو محفوظ پاتی ہوں.تم ہو تو میں ہوں.

      آج میں اپنی ہر تمنا ہر خواہش تم کو بتا دینا چاہتی ہوں.میری خواہش ہے ہر زبان پر بس تمہارا نام ہو.ہر نظر اور ہر زبان پر تمہارے چرچے ہوں .میں تمہاری موجودگی کسی جھکی شاخ کے مانند یا کسی مرجھایی ھوئ کلی کی طرح محسوس نہیں کرنا چاہتی.بلکہ میں تمہیں ایک کھلتے ہوے پھول ، مہکتی خوشبو ، چہکتی آواز اور پھولوںپر اڑتی رنگین تتلی کی مانند دیکھنا چاہتی ہوں. تمہیں میں ہر غم ، ہر الزام ، ہر دھوکے، ہر فریب سے محفوظ رکھنا چاہتی ہوں. ہاں یہ میری چاہت ہےکہ میں تمہیں ہر ایک سے الگ دیکھنا چاہتی ہوں. کوئی مجھ سے پوچھے کے تم میرے کیا ہو ، میں تم سے جڑے ہر انسان کے دل میں تمہارے لئے لگن ، تمہاری جستجو ، اور انکی آنکھوں میں تمہارے لئے ناز دیکھنا چاہتی ہوں.تمہارا اپنا کوئی بھی ہو، وہ جب تمہاری طرف دیکھے تو اسکی آنکھ میلی نہ ہو. بلکہ تمہارا نام لے کر تم سے منسلک ہر شخص خود کو ایک اونچے مقام پر محسوس کرے ، تم پر گزرا ذرا سا بھی ظلم، زیادتی ہر اس انسان کو برداشت نہ ہو جو تمہیں چاہے..تم سے منسلک ہر انسان تمہارا درد ایسے محسوس کرے جیسے اپنا درد محسوس کرتا ہے، میری جان میں تم کو بتا نہیں سکتی کے کب کب میرا دل لرز اٹھتا ہے جب تمہیں درد میں دیکھتی ہوں، کب میرا دل اور دماغ بھٹک جاتا ہے جب کسی کی نظر تمہارے اوپر شک کے انداز میں اٹھتی دیکھتی ہوں، کیا تم سے چاہت کر کے میں تمکو اتنا آسرا بھی نہیں دے سکتی کے تمہاری طرف اٹھنے والی ہر بری نظر کو نوچ لوں، تمھاری طرف بڑھتے ہر برے قدم کو مثل کے رکھ دوں،

      ہاں مجھے ہی اب جاگنا پڑے گا، ہاں مجھے ہی تم سے جڑے ہر انسان کو تمہاری اہمیت کا احساس دلانا پڑے گا، ہر اس انسان کو ہوش میں لانا ہوگا جو تمہاری طاقت ہے ، اور تمہارا بازو ہیںہے ، ہمیں اب ساتھ مل کر چلنا ہوگا، کوئی آندھی اے، کوئی طوفان آے، اب ہمیں بس آگے بڑھنا ہوگا، ورنہ یہاں ایک ایسا سکوت چھانے والا ہے جو ہمیں ہمیشہ کے لئے ساکت کر دے گا، اور ہمارے دشمنوں کی یہ خواہش کے تم اپنی پہچان کھو دو اسکو پورا کر دے گا، اب میں تمکو ساکت نہیں دیکھنا چاہتی. میں تم کو اب بڑھتے ہوے دیکھنا چاہتی ہوں، اب میں تمہیں ایسے مقام پہ دیکھنا چاہتی ہوں کے تمھاری طرف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کو جھکا ہوا دیکھوں ، اور چاہتی ہوں کے ایسی نظر تمہاری بلندی تک پہنچنے سے پہلے خاک میں مل جائے.

      میرے پیارے اب میں تم سے اپنے دل کی اس بات کا ذکر کرنا چاہتی ہوں جو میرے دل میں اب جوش مارنے لگی ہے، میری یہ چاہت کا اظہار میں تم سے بی حد کھلے الفاظ اور عام فھم انداز میں کرنا چاہتی ہوں ، میں جانتی ہوں کے تمہارے اپنے تم سے اس کے اظہار میں بڑی شرم محسوس کرتے ہیں بلکہ خود کو گرا ہوا محسوس کرتے ہیں تمہاری چاہت کو بیان کرنے میں، مگر میں صاف الفاظ میں کہنا چاہتی ہوں کے مجھے کوئی آر نہیں یہ بات لکھتے ہوے کہ کوئی لاکھ تمہیں برا کہے، کوئی لاکھ تمہیں جھکانا چاہے،،پر میری جان میری تو تم ہی پہچان ہو، تمہارے نام سے میرا نام جڑا ہے ، میں بڑے فخر سے ، بڑی شان سے اور بڑے حوصلے سے سب کو بتا سکتی ہوں کہ مجھے تم سے بے انتہا محبّت ہے، اور جب سے مجھے یہ احساس ہوا ہے کہ میں تو ہوں ہی تم سے ، تو میری یہ محبّت اور بڑھتی جا رہی ہے،اور اتنی بڑھتی جا رہی ہے کے ہر وہ انسان جو تم کو میلی آنکھ سے دیکھے مجھے اس سے نفرت ہونے لگی ہے، ہر وہ انسان جو تم سے جڑے کسی بھی انسان کو تکلیف دے مجھے اس سے نفرت ہے.

      ہاں میں صاف صاف کہتی ہوں کے مجھ سے اب تمہاری تکلیف ، اور تمہارا ڈوبتا ہوا نام دیکھا نہیں جاتا، اور تم سے منسلک ہوتے ہوے آنکھ بند کر کے جگہ جگہ تمھارے بارے میں پھیلتی افواہیں سنی نہیں جاتی.اب میں تم سے جڑے لوگوں کی تکلیف اور برداشت نہیں کر سکتی. اب یہ آنکھ مچولی کا کھیل بند ہو جانا چاہیے. کہ جس میں تمہارے اپنے ہی تم پر وار کرتے ہیں، آج میں تم کو سہارا نہیں دونگی تو کل کوئی تمہارا سہارا نہیں ہوگا.آج میں تمہارے نام کو زندہ نہیں کرونگی تو کل کوئی تمہارا نام لیوا نہیں ہوگا.آج میں تمہیں پہچان نہیں دونگی تو کل کو ہماری نسل بھی تمہیں پہچان نے سے انکار کر دیگی، میں تمہیں بے نامی اور بدنامی کے اندھیروں میں بھٹکنے نہیں دونگی.

      میری جان آج میں اس خط کے بہانے تم کو بتانا چاہتی ہوں کے کہ تم اکیلے نہیں ہو ، آج میری آنکھ کھلی ہے تمہیں تکلیف میں دیکھ کر کل انشااللہ ہر اس انسان کی آنکھ کھلے گی جو خود تم سے آنکھ پھیر کر تم سے دور ہوتا جا رہا ہے، اور تمھاری ساری قربانیوں کو جو تم نے آج تک تم سے منسلک لوگوں کے لئے جھیلی ہیں انکو بھولتا جا رہا ہے ، اب ہماری باری ہے، کے ہم آنکھ کھولتے ساتھ ہی تمہارا ساتھ چھوڑ کر چلے جانے کی بجاے یہاں تمہارے ساتھ اٹھ کھڑے ہوں، میں اب تم پر ہوتے اس ظلم کو اور برداشت نہیں کر سکتی کے تمہارے اپنے ہی تمہیں برا بھلا کہیں، بلکہ تمہارے لئے برا بھلا بھی آرام سے اور خاموشی سے سن لیں.میں ہر اس انسان کو سزا کا مستحق سمجھتی ہوں جو تمکو سہارا دینے کے نام پے لوٹ رہا ہے ، جو تم سے اپنی غرض پوری کر کے تم سے دور کسی اور ملک میں جا کے آباد ہو جاتے ہیں، تمہیں لگاتار دھوکہ دے رہے ہیں،

      نہیں اب اور نہیں.اب میں تم پر ہوتے اس ظلم کو برداشت نہیں کر سکتی. میں اب ان سب کی آنکھیں کھول دینا چاہتی ہوں کے اے ظالمو اتنا مت ٹھکراؤ میری جان کو، کل تمہیں اس کا سہارا نہ ہوتا تو آج تم اس مقام پر نہ ہوتے کے سر اٹھا کے آزاد جی سکو ، تمہاری کوئی پہچان نہیں ہوتی. تمہارا کوئی نام نہیں ہوتا اگر یہ میرا پیارا پاکستان نہیں ہوتا. کیوں تم لوگ اپنی اس ماں کی گود اجاڑنے پے تلے بیٹھے ہو. اگر آج میری جان میرا پیارا پاکستان نہیں ہوتا تو میں بھی کسی انگریز یا کسی ہندو ، کسی سکھ یا کسی غیر مسلم کی غلام ہوتی. میں آج اپنے ہر پاکستانی کو یہ احساس دلانا چاہتی ہوں کہ کیوں میلی آنکھ والوں کے ساتھ مل کر اپنے ہی وطن کی مٹی کو راکھ بنا رہے ہو، اپنی ہی آنکھ کے نور کو کیوں بے نور کر رہے ہو، اپنے ہی وطن کی کھلی فضا کو چھوڑ کر دوسرے وطن میں سانس لینا چاہتے ہو، ایسا نہ کرو. آج ہمیں اس وطن کا سہارا بننا ہے.ہمیں اپنی پہچان کو کھونے نہیں دینا..کیوں غیر ملکیوں کے بہلاوے میں آ کر اپنے پیروں سے زمین کھینچنے پے تلے بیٹھے ہو میرے پاکستانی بہن بھائیو..اٹھو آنکھیں کھولو..جاگو اب میرے پیارے پاکستان کے لئے جاگو.

      آخر میں بس میں تم سے یہ کہنا چاہتی ہوں میرے پیارے. تم اکیلے نہیں ہو، کوئی اور ہو یا نہ ہو، میں تو مرتے دم تک تمہارے ساتھ ہوں . اس ہی مٹی میں خاک بنونگی، میں اس ہی مٹی کا حصّہ ہوں ..اس ہی میں نیست و نابود ہو جاؤنگی. مجھے اپنے وطن سے پیار ہے. میرے پیارے پاکستان میری جان مجھے تم سے پیار ہے.


      یہ زمین مقدس ہے
      ماں کے پیار کی صورت
      اس چمن میں تم سب ہو
      برق و بار کی صورت
      دیکھنا گنوانا مت
      دولت و یقین لوگو
      یہ وطن امانت ہے
      اور تم امین لوگو



      Similar Threads:





    2. #21
      The thing women have yet to learn is nobody gives you power. You just take it. Admin CaLmInG MeLoDy's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      6,213
      Threads
      2245
      Thanks
      931
      Thanked 1,367 Times in 868 Posts
      Mentioned
      1038 Post(s)
      Tagged
      7966 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: BiLa UnWaN...!!!

      Quote Originally Posted by Pari View Post
      Bohot Umdaaa..................!!!!!!!!!!!!!!

      Hamey bhi KUCH yaad aaya hey ruby g......rdng...............lolzzzzzz..............m era khyaal hey ham sab hi us me shareek thy
      ji ji.bilkul sahi yaad aaya hai..ye shirkat mere liye meri pehli kaamyabi thi f-n






    3. #22
      UT Writer www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Ria's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      khawabon aur khyalon me
      Posts
      2,272
      Threads
      130
      Thanks
      0
      Thanked 19 Times in 12 Posts
      Mentioned
      257 Post(s)
      Tagged
      4148 Thread(s)
      Rep Power
      47

      Re: BiLa UnWaN...!!!

      Quote Originally Posted by CaLmInG MeLoDy View Post
      haan ye hui na baat. ye bat sabit karti hai ke complete nahi parha aap ne.parhiye janab.
      Haan ji parh lia, wasy parha tb bhi tha, per attention shyd... f-g

      Haan ji to es k bary me yahi kaho ge, k agr her 100 me sy 1 insan k andr bhi ye feelings aa jaien, to qasmy Sari umeedien pori ho jaien.
      Aur IN SHA ALLAH aisa ho ga aik din...
      Hats off for "Pyara Muhabbat Nama"

      ایک یہی تو فن سیکھا ہے ہم نے
      جس سے ملیے اسے خفا کیجے
      ہے تفاخر میری طبیعت کا
      ہر ایک کو چراغ پا کیجے
      میری عادت ہے روٹھ جانے کی
      آپ مجہھے منا لیا کیجے

    4. #23
      Charagh e Aab...........! www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Mamin Mirza's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Uroos Ul Bilad,Sheher e Qaid.....Karachi..!
      Posts
      2,368
      Threads
      338
      Thanks
      1,026
      Thanked 1,107 Times in 704 Posts
      Mentioned
      346 Post(s)
      Tagged
      3232 Thread(s)
      Rep Power
      59

      Re: BiLa UnWaN...!!!

      Quote Originally Posted by CaLmInG MeLoDy View Post
      aap ke hi sarkaar main haazri thi..aap ko na yaad aawe to kis ko aawe

      betay meri yaad dasht say tou aur logon ki yaadon k dar bhi wa hogaye,
      dekh lo,ab bhi kamal rakhtay hain logon ko achi cheezain yaad dilanay ka


      !میری زمیں میرا آخری حوالہ ہے۔۔۔۔

    5. #24
      The thing women have yet to learn is nobody gives you power. You just take it. Admin CaLmInG MeLoDy's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      6,213
      Threads
      2245
      Thanks
      931
      Thanked 1,367 Times in 868 Posts
      Mentioned
      1038 Post(s)
      Tagged
      7966 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: BiLa UnWaN...!!!

      Quote Originally Posted by Mamin Mirza View Post

      betay meri yaad dasht say tou aur logon ki yaadon k dar bhi wa hogaye,
      dekh lo,ab bhi kamal rakhtay hain logon ko achi cheezain yaad dilanay ka
      ;;;;;;;................................;;;;;;;






    6. #25
      Star Member www.urdutehzeb.com/public_html FlashPro's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Location
      Idhar doobay udhar niklay
      Posts
      333
      Threads
      17
      Thanks
      9
      Thanked 20 Times in 19 Posts
      Mentioned
      26 Post(s)
      Tagged
      3025 Thread(s)
      Rep Power
      23

      Pen Re: BiLa UnWaN...!!!

      Awein nahi kahtay 'there is no short cut to experience '... per aadat say majboor shuru ki satour parh kar dil garden garden ho geya kay akhir baat zuban per aa hee gai dnc
      ... phir jazbaat per tajurba qaboo paa geya aur mein direct samaj geya kay watan ki mohabbat ykdam jagi hai, ya jazba e deeni aab o taab say chamka hai, tu speed reading say pata chala zaroor mohtarma ka naya NIC time per mil geya ho ga ju itni mohabataan dol dol ja rahi hain :D

      ==========================

      Bahar haal, bohat zabardust G
      ye jazba salamat rahay, Mera Pakistan ta qayamat rahay
      jaan deynay ka waqt Mash Allah parta hee rehta hai,
      khuli opportunities mujood hain, ju mustaqbil mein aur bhi zada ba sahulat dasteyaab honay kay chances hain
      Insha Allah kisi na kisi din moka achaa dekh kar
      Zaroor apnay watan per jaan ya qurbana karein gein.

      Hum ko tu apni loadshedding bhi hai payari
      Doosroon ki flood lightingaan say

      Aey kalay lougon!
      sukhay aur motoon
      Calming theek aakhdi pai aee

      Payara hai apni dharti ka chahra,
      90% so called har dilruba sayyyyyy

      Aey kalay lougon!







      Last edited by FlashPro; 09-23-2014 at 08:28 PM.

    7. #26
      Star Member www.urdutehzeb.com/public_html FlashPro's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Location
      Idhar doobay udhar niklay
      Posts
      333
      Threads
      17
      Thanks
      9
      Thanked 20 Times in 19 Posts
      Mentioned
      26 Post(s)
      Tagged
      3025 Thread(s)
      Rep Power
      23

      Re: BiLa UnWaN...!!!

      repu mara tha says 'Admin kay aagay number na banaoo baki ghareeb awam mein bhi baant kay aaoo'

      ok bai keyra keyra banda Repu da phokha, aprha naa dasso mein repu sendsaan?


    8. #27
      The thing women have yet to learn is nobody gives you power. You just take it. Admin CaLmInG MeLoDy's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      6,213
      Threads
      2245
      Thanks
      931
      Thanked 1,367 Times in 868 Posts
      Mentioned
      1038 Post(s)
      Tagged
      7966 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: BiLa UnWaN...!!!

      Quote Originally Posted by FlashPro View Post
      repu mara tha says 'Admin kay aagay number na banaoo baki ghareeb awam mein bhi baant kay aaoo'

      ok bai keyra keyra banda Repu da phokha, aprha naa dasso mein repu sendsaan?
      menu hi repu de dawwo. kanjoos logo






    9. #28
      Star Member www.urdutehzeb.com/public_html FlashPro's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Location
      Idhar doobay udhar niklay
      Posts
      333
      Threads
      17
      Thanks
      9
      Thanked 20 Times in 19 Posts
      Mentioned
      26 Post(s)
      Tagged
      3025 Thread(s)
      Rep Power
      23

      Re: BiLa UnWaN...!!!

      Quote Originally Posted by CaLmInG MeLoDy View Post
      menu hi repu de dawwo. kanjoos logo
      aey rehamdil muntizama, ban ki aaman paoon tu kuch arz karoon

      aqalmand ADMIn app ko hee repu di thi itnay achay, sachay jazbay say likhnay per per message aaya tha

      You must spread some Reputation around before giving it to CaLmInG MeLoDy again.

      ... yani admin kay aagay repu mar kar number na banao, baki awam ka bhi khayal rakho'

      Last edited by FlashPro; 09-24-2014 at 12:17 AM.

    10. #29
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 singer_zuhaib's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      Islamabad
      Posts
      577
      Threads
      217
      Thanks
      26
      Thanked 66 Times in 52 Posts
      Mentioned
      8 Post(s)
      Tagged
      783 Thread(s)
      Rep Power
      21

      Re: BiLa UnWaN...!!!

      Assalam o Alaikum.Lajawab o Ba Kamaal.Boht he Aala o Umda,full Imaan k jazboo se Bhar Pur Hubbul watni ka Saboot dia jo Har Pakistani k liye Eham or zarori hai.RABB REHMAN hume Sacha Insaan,Musalman,Momin or Pakistani Banaey.Ameen.pls Ek bar Darood pak parh le.



      Maktab E Ishq ka Dastoor Nirala Dekha
      Os Ko Chutti Na Mili Jis Ne ''Sabaq Yaad'' Kiya

      Talaash E khudi

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Page 3 of 3 FirstFirst 123

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •