SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 5 of 5

    Thread: کل اور آج

    1. #1
      The thing women have yet to learn is nobody gives you power. You just take it. Admin CaLmInG MeLoDy's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      6,213
      Threads
      2245
      Thanks
      931
      Thanked 1,367 Times in 868 Posts
      Mentioned
      1038 Post(s)
      Tagged
      7966 Thread(s)
      Rep Power
      10

      کل اور آج

      ٹیلیویزن کی اونچی آواز کے ساتھ بڑی بی بڑے بے ڈھنگے انداز میں کمرے سے بالکونی اور بالکونی سے واپس کمرے میں آتے ہوئے آدھی بھنائ ہوئی ، پان کو چباتے ہوئے بڑ بڑا رہی تھیں. یہ لونڈیا پتا نہیں کب سدھرے گی. اس کی گھر کی چیزیں لا پرواہی سے سمیٹنے کی عادت کسی روز ہمیں ہی نہ سمیٹ دے، اے لو ، یہ تم کیا مینڈک کی طرح ٹر ٹر کئے جا رہے ہو، ذرا اپنی زبان کو لگام تو دو، ، قینچی کی طرح چلانے پے آؤ تو زبان کو تالو سے نہیں لگاتے . میری بات تمہیں سمجھ تب آئے گی ، جب یہ موا ٹیوی ہمیشہ کے لئے بند ہو جائے گا. تم گھر میں داخل ہوئے نہیں کہ تمھارے باپ نے اس کو بھی میرے سر پر لا کر بجانا شروع کر دیا. لو بھلا، یہ سٹار پلس کے ڈرامے نہ ہوتے آج کل تو یہ کس کام کا تھا. بڑی بی نے اپنی عینک کو اپنی انگلیوں کی مدد سے اپنی آنکھوں پر سہی مقام پے رکھا. اے لو. سٹھیا گئی ہے یہ بڈھی بھی. یہ چشمہ ناک پے دھرا ہے. اور سارے زمانے میں تلاش کرتی پھر رہی ہوں. بالکونی سے کمرے میں، کمرے سے بالکونی میں. پہلے پتا ہوتا، تو یہ پندرہ منٹ کا ڈرامہ ضایع نہ ہوا ہوتا. لو بھلا .آج کل کی نسل کو کیا ہو گیا ہے. تم دیکھ رہے تھے ان مٹروے سی آنکھوں سے. بتا دیتے کے ماں عینک یہاں ہے.


      اماں یہ ہی تو پوچھ رہا تھا کے آپ کیا تلاش کر رہی ہیں.
      بس چپ کرو ..پوچھ رہا تھا. صرف پوچھتے رہنا. کبھی کچھ بتا بھی دیا کرو .
      ذیشان الجھا سا انداز لئے خاموشی سے واپس اپنے کمرے میں چلا گیا.


      اماں آج کیا پکا لوں. ذیشان کی بیگم نے اماں سے سوال پوچھا.
      سر پکا لو میرا. جدید دور کی فیشن ایبل عورت ہو. نئی نئی چیزیں پکانا جانتی ہو، پھر بھی روز پوچھنے چلی آتی ہو. ابھی ڈرامہ دیکھ لوں. پھر سوچ کر بتاتی ہوں.
      ذیشان کی بیگم ، اچھا اماں که کر باورچی خانہ کی طرف چل دی
      .
      اچھا رکو بہو ، وہ کیا پکاتی ہو تم ، وہ کھٹا میٹھا سالن،وہ ہی ..شولومش ...چاولوں کے ساتھ جو بناتی ہو. بڑا بڑھیا پکاتی ہو. لذت دی ہے الله نے تمہارے ہاتھ میں. وہ پکا لو.


      اماں آپ شاشلک که رہی ہیں. بہو بیگم ہلکی سی مسکراہٹ کے ساتھ واپس کچن میں چلی گئی.
      ہاں وہ ہی موا شولومش کے شالامش ایک ہی بات ہے.


      ہاتھ پہ ہاتھ زور سے تالی کے انداز میں دے کر مارا اماں نے. اور ایک بار پھر سے عینک اپنی ناک سے اونچی کر کے آنکھوں کے قریب کر لی. یہ اماں کا ٹیوی دیکھتے وقت کسی بات پے مسکرانے کا انداز تھا. اپنے آپ ٹیوی دیکھتے ہوئے مسکرانا ، اور زمانے بھر سے بےنیاز ہو جانا اماں کی عادت تھی. ساتھ ہی ساتھ ایک ہاتھ اماں نے ٹیلیفون کے ریسیور کو اٹھانے کے لئے بڑھایا. ہالو ہالو ....ہیلو کو اماں ہالو کہا کرتی تھیں. اے ہے رشیدے کی بہو ، کیا ہو گیا ہے تجھے. جب تک گھر والوں کی دس برائیاں نہیں کر لیتی ، تجھے ناشتہ ہضم نہیں ہوتا. اب میں کیا کروں اگر ، تیری بہو نے تجھے جلا ہوا پراٹھا پکا کے دیا.

      ابھی یہ بہو کا قصہ نہ ہوتا ، تو تو نے اڑوسی پڑوسی کا قصہ شروع کر دینا تھا. تجھے تو بس موقع چاہیے کسی نہ کسی کی برائی کرنے کا
      چل دکھ نہ کر.. ہو جاتا ہے کبھی کبھی ایسے بھی. یہ بہوئیں بھی تو انسان ہیں . رو رہا ہوگا تیرا پوتا. اس کو بہلانے میں جل گیا ہوگا پراٹھا. تیرا پوتا بھی تو سر چڑھا رکھا ہے تو نے. لاڈ میں بگاڑ رکھا ہے. چل کوئی بات نہیں ہے. میرے کہنے پے معاف کر دیجیو بہو کو میری طرف سے. میری والی کو بھی دیکھ. صبح سے کچن میں کھڑی ہے.
      تیری میری کیا ہے. پکا پکایا مل گیا کھا لیا. آرام کرنے کو جی چاہا دبوا لیا . سردی لگی بستر میں لیٹ گئے. گرمی لگی ، پنکھے کے نیچے آرام کیا. بزرگی کے بھی اپنے مزے ہیں. اب یہ موئی ہڈیاں کڑک کڑک بولتی ہیں تو اس کا غصہ بہووں پے کیا نکالنا. دیکھ لینے دے انکو بھی ان کے زمانے.ہر وقت ناک کان نہ لیا کر .
      اپنا زمانہ یاد کر. ہمارا بھی یہ ہی حال ہوتا تھا. چھوٹا رو رہا ہے، تو چوٹی بھوکی ہے. الله جنت نصیب کرے ، ساس کے دانت دھو کے دینے ہیں ، تو سسر کو نہانے کا پانی گرم کر کے دینا ہے. کیسے تھکتے تھے ہم لوگ بھی. خفا نہ ہوا کر بچوں سے. یہ ہیں تو ساری زندگی کی بہاریں ہیں. یہ که کر اور اپنی دیورانی سے فون پے بات مکمل کرنے کے بعد بڑی بی نے ریسیور رکھ دیا


      کچن میں بڑی بی کی بہو رانی یہ ساری باتیں سن کر دل میں الله کا شکر ادا کر رہی تھی کے اسے ایسی خیال کرنے والی ساس ملی.


      زیشان زیشان ، آج دفتر سے چھٹی ہے تو کیا ، دو گھڑی ماں کے پاس نہیں بیٹھ سکتے . ہاں جی. ان مردوں کو تو ٹیوی دے دو چھٹی والے دن. پلک نہیں جھپکتے . ایسی بھی کیا خبر آ گئی ٹیوی پر ، کسی روز ماں کی خبر ملے گی تو دفتر میں ہوگے.
      کیا اول فول بولتی رہتی ہیں آپ اماں . الله نہ کرے کے ایسی کوئی خبر ملے. بولئے؟ کیا بات ہے ؟
      بات کیا ہونی ہے بیٹا، ذرا کسی روز ڈاکٹر مقبول سے ٹائم لے دو. لگتا ہے جسم میں چربی کی مقدار بہت بڑھ گئی ہے. تیری بیوی کے ہاتھوں کا پکا کھاتی رہی تو ، زبان کے چٹخارے بھی نہیں جانے، اور جان بھی ہاتھوں سے چلی جائے گی.


      اماں آپ کہیں تو آپ کے لئے پرہیزی ہنڈیا پکا دیا کروں ؟ بہو بیگم نے پوچھا
      اے لو.. تمہارے کان بات لگ گئی. اب تو مجھے بھوکا مار دو گی. مجھ سے پھیکے پکوان نہیں کھائے جاتے. لو بھلا ...کھانا نہ ہوا. کوئی بیرنگ روپ کا مریض ہو گیا .جس کو دیکھ کر ہی پتا چل جائے کے ، اس کی صحت خراب ہے. مریض کی شکل دیکھنے کو جی نہیں چاہتا. تو بے سوادا بد شکلا پھیکا کھانا کون کھائے گا . نہ بہو مجھ سے نہ ہوگا یہ سب. مجھے تو جوانی میں اپنے ہاتھ کے پکے پائے اور اب تیرے ہاتھ کی بریانی نہ ملے کھانے کو تو ایسا لگتا ہے جیسے کچھ کھایا ہی نہیں.


      ٹھیک ہے اماں میں آج ہی ٹائم لے لونگا . آپ اپنا خیال رکھا کریں. آپ ہیں اور ابا جی ہیں تو ہم ہیں ..جب تک گھر میں آپ کے غصے سے بولنے کی آواز نہیں آتی ، لگتا نہیں کے کوئی ہے گھر میں. گھر کی رونق ہوتے ہیں بزرگ اور بچے. ماں کے کندھوں کو پیار سے سہلاتے ہوئے ذیشان اٹھ کر کچن میں چلا گیا.


      _____________
      کیا پکا رہی ہو.
      ذیشان شاشلک پکا رہی ہوں. بچوں کو پسند ہے. تمہیں پتا ہی ہے. شروع سے چھٹی والے دن میں اکثر شاشلک ہی پکاتی ہوں. سب کو پسند جو ہے بہت. بچے اب بڑے ہو گئے ہیں. سب کی اپنی اپنی پسند ہے کھانے پینے میں . مگر واحد یہ دش ایسی ہے جو سب شوق سے کھا لیتے ہیں.
      وقت کا پتا ہی نہیں چلا ..کیسے وقت گزر گیا. ابھی کل کی بات لگتی ہے..میں اس گھر میں دلہن بن کے آئی تھی. اماں ہی نے مجھے اکثر چیزیں سکھائی. کھانے پینے سے لے کر، مہمان نوازی تک. آتا تو مجھے سب کچھ تھا. پر لڑکیاں اپنے ماں باپ کے گھر سیکھتی ہیں، اور کرنا کیسے ہے. یہ سسرال میں ہی آ کر سمجھ پاتی ہے. ساری زمیداری بہو کی جو ہوتی ہے. پر اماں جیسی عورت نے مجھے بڑی اچھی تربیت دی . میں نے ان سے ہی سیکھا. کے تمہیں کیا پسند ہے، کیا نہ پسند ہے. غصے میں کیسے میں نے اپنی زبان پے قابو رکھنا ہے. یہ بھی میں نے انکو غصے میں بولتے دیکھ کر سیکھا. بچپن اور لاڈ پیار کا وقت تو ماں باپ کے ساتھ گزر جاتا ہے. پر اصل زندگی تو سسرال میں شروع ہوتی ہے. پریکٹیکلی سیکھتی ہے ایک عورت ، کے زمانے کو کیسے سمجھنا ہے. کیسے ڈیل کرنا ہے.
      ویسے لڑکیاں اگر اپنی ساس کی باتوں کو صرف وقتی غصہ خیال کر لیں. تو بات اتنی بھی نہ بگڑے . بلکہ بگڑے ہی نہیں. وقتی طور پر خاموش ہو جانے میں کیا حرج ہے. صبر بھی تو کسی چڑیا کا نام ہے. اب اگر ہماری ساس کو ہم پر غصہ نہیں آئے گا تو ہمیں پتا کیسے چلے گا کے ہم نے غلطی کر دی. یا کس بات کو کیسے کہنا تھا. اپنی ماں نے تو ہماری ہر بات کو لاڈ پیار میں سه لیا ہوتا ہے. وہ ماں جو ہوتی ہے .پر ماں ہمارے ساتھ ہمارے سسرال تو نہیں جا سکتی ..ہمارے لاڈ تو نہیں اٹھا سکتی. اور پھر ہمارے لاڈ ہی اٹھائے جاتے رہیں، تو پھر ہم عورتیں دنیا داری میں تجربہ کار کیسے ہوں.

      کیا نہیں سیکھا میں نے آپ کی اماں سے. غصہ بھی کرتی تھیں . پر پیار بھی کرتی
      تھیں. آج مجھے بہت یاد آ رہی ہیں. آج جب میں نے انکا کھٹا میٹھا شولومش بنایا ہے. پتا نہیں کہاں چلے جاتے ہیں ہمارے بزرگ. ایک موت آتی ہے. اورہمارے بزرگوں کو ایک دم سے ہماری آنکھوں کے سامنے سے اڑا لے جاتی ہے. اس وقت تو . انکا غصہ، انکی باتیں، بری لگ رہی ہوتی ہیں..پر جب یہ آنکھوں کے سامنے نہیں ہوتے..

      تو کتنی بڑی کمی ہو جاتی ہے زندگی میں.
      زیشان ..آج مجھے وہ دن یاد آ رہا ہے. اس وقت تو اماں کی باتیں دل پے چوٹ بھی لگاتی تھیں. اور ہنسی بھی آتی تھی. پر سچی لگتا تھا کے گھر میں چہل پہل ہے. آج اماں نہیں ہیں..تو رونق ہی نہیں ہے. وہ ہی شولومش ہے..وہ ہی میں اور آپ ہیں. وہ ہی ہمارے بچے ہیں. پر اس سورج چڑھتی صبح میں ، ٹیوی کی گونجتی ہوئی وہ آواز نہیں ہے. اماں کی یہاں وہاں چہل پہل نہیں ہے . نہ وہ کسی چیز کے گم ہو جانے پے بول رہی ہیں، نہ مجھے فکر ہے کے جلدی جلدی پکا لوں ، انکو بھوک لگی ہوگی. اس وقت میں بے فکری کا وقت تلاش کرتی تھی. آج کسی بات کی فکر نہیں ہے..تو دل ہی نہیں لگتا. ورنہ. انکے ناشتے کی. انکے کھانے کی، انکی دوا کی فکر رہتی تھی. سب کچھ کھو گیا. ایک انکے نہ ہونے سے. کتنے خوش نصیب ہوتے ہیں وہ لوگ. جنکے بزرگ ہوتے ہیں. یہ کہتے ہوئے ، ذیشان اور بہو بیگم ( جو ساس کے مرنے کے بعد دوبارہ کسی نے ذیشان کی بیگم کو نہیں کہا ) اپنے اپنے کاموں کو لگ گئے.

      ____________
      Written By Ruby Akram


      Similar Threads:





    2. #2
      Moderator www.urdutehzeb.com/public_htmlClick image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      BDunc's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      8,431
      Threads
      678
      Thanks
      300
      Thanked 249 Times in 213 Posts
      Mentioned
      694 Post(s)
      Tagged
      6322 Thread(s)
      Rep Power
      119

      Re: کل اور آج

      KHoob


    3. #3
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 singer_zuhaib's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      Islamabad
      Posts
      577
      Threads
      217
      Thanks
      26
      Thanked 66 Times in 52 Posts
      Mentioned
      8 Post(s)
      Tagged
      783 Thread(s)
      Rep Power
      21

      Re: 1918 191219 1414

      Assalam o Alaikum.

      Boht He Aala,or Zindgi se Bharpur Article.

      ye Boht he Acha likha hai or Ek Manje howe Writer ki Tarhan Har Baat,har jazbaat or zindgi k har pehlo se bhar pur likha hai.

      Parh k Boht Maza Bhi Aya or Phir ehsasaat bhi change hote rahe jese parhta gaya.

      Inshort Brillient.

      Sada Shaad o Abaad Rahe.Ameen.


      Last edited by singer_zuhaib; 11-27-2014 at 06:52 PM.


      Maktab E Ishq ka Dastoor Nirala Dekha
      Os Ko Chutti Na Mili Jis Ne ''Sabaq Yaad'' Kiya

      Talaash E khudi

    4. #4
      Artist www.urdutehzeb.com/public_htmlClick image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 Zimal's Avatar
      Join Date
      Jun 2014
      Location
      Karachi, Pakistan
      Posts
      161
      Threads
      156
      Thanks
      0
      Thanked 8 Times in 4 Posts
      Mentioned
      10 Post(s)
      Tagged
      1213 Thread(s)
      Rep Power
      18

      Re: کل اور آج

      Very nice. Great msg u wrote

      Warq Warq Pe Teri Ibrat, Tera Fasana, Teri Hikayat..
      Kitab-E Hasti Jahan Se Kholi, Teri Mohabat Ka Bab Nikla..

    5. #5
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 IQBAL HASSAN's Avatar
      Join Date
      Oct 2015
      Location
      G-9/2,Islamabad.
      Posts
      129
      Threads
      38
      Thanks
      9
      Thanked 5 Times in 5 Posts
      Mentioned
      4 Post(s)
      Tagged
      1454 Thread(s)
      Rep Power
      14

      Re: کل اور آج




    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •