SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: چند_مشہور_جملے_اور_انکے_جواب

    1. #1
      The thing women have yet to learn is nobody gives you power. You just take it. Admin CaLmInG MeLoDy's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      6,213
      Threads
      2245
      Thanks
      931
      Thanked 1,367 Times in 868 Posts
      Mentioned
      1038 Post(s)
      Tagged
      7966 Thread(s)
      Rep Power
      10

      چند_مشہور_جملے_اور_انکے_جواب

      *#چند_مشہور_جملے_اور_انکے_جواب*

      �� *جملہ: نماز بخشوانے گئے تھے، روزے گلے پڑ گئے،*

      جواب: حدیث میں ہے؛ جس نے رسول اللہ ﷺ پر نازل شدہ دین کی کسی چیز کا یا اس کی جزا و سزا کا مذاق اڑا یا اس نے کفر کا ارتکاب کیا۔ (اگر چہ اس نے ہنسی مذاق کے طور پر یہ بات کہی ہو۔)

      �� *جملہ: "محبت اور جنگ میں سب کچھ جائز ہے"*
      .
      جواب: بلکل غلط، بحیثیت مسلمان ہمارے لئے محبت اور جنگ دونوں کی متعین حدود ہیں، جن سے تجاوز جائز نہیں.

      �� *جملہ: "نو سو چوہے کھا کر بلی حج کو چلی- اب نیک ہونے کا کیا فائدہ؟"*
      .
      جواب: ١٠٠% غلط! بحیثیت مسلمان لاکھوں، کروڑ چوہے کھا کر بھی اگر بلی حج کو جائے گی تو ان شاء اللہ رب کی رحمت کو اپنے قریب پائے گی. گویا کوئی شخص کتنا ہی گناہ سے آلودہ کیوں نہ رہا ہو؟ اگر سچی توبہ کر کے پلٹ آنا چاہے تو مغفرت کا دروازہ کھلا ہے. فرمانِ باری تعالی ہے: وَإِنِّي لَغَفَّارٌ لِمَنْ تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًا ثُمَّ اهْتَدَى اور جو شخص توبہ کرے، ایمان لائے، اچھے عمل کرے اور راہ راست پر گامزن رہے تو اسے میں یقینا بہت زیادہ معاف کرنے والا ہوں۔ [طه: 82]

      (”بلی حج کو چلیں“ یہ کہنا شعائر اسلام کی توہین ہے اسلئے ایسا کوئی بھی جملہ جس سے اسلام و مسلمین کی تنقیص کا پہلو نکلتا ہو، اُس سے گریز کریں۔)

      �� *جملہ: آج کے دور کے مطابق دین میں تبدیلی وقت کی ضرورت ہے```*

      جواب۔ اللہ فرماتا ہے۔

      ```الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الإِسْلاَمَ دِيناً```

      “(1400 سال پہلے )

      آج میں نے تمہارے لئے تمہارا دین مکمل کر دیا اور اپنی نعمتیں تم پر پوری کر دیں اور تمہارے لئے اسلام کو دین پسند کیا“
      (المائدہ 3)

      �� *جملہ: آخر اللہ کو ہماری یاد آہی گئی*

      جواب: اللہ فرماتا ہے.

      َمَا كَانَ رَبُّكَ نَسِيّاً

      تمہارا پروردگار بھولنے والا نہیں
      [مريم : 64]

      ��` *جملہ: زمانہ بہت خراب ہوگیا ہے، زمانہ بڑا غدار ہے```*


      جواب: حدیث القدسی
      ابن آدم مجھے اذیت دیتا ہے ۔ وہ زمانے (وقت) کو گالی دیتا ہے جب کہ زمانہ “میں “ ہوں ہر حکم میرے ہاتھ میں ہے اور میں ہی دن رات کو پلٹاتا ہوں
      (متفق علیہ )

      �� *جملہ: فلان بہت منحوس ہے وغیرہ وغیرہ ۔*

      جواب: بلکل غلط وہمی لوگوں کی باتیں ہیں یہ۔ اسلام میں نحوست اور بدشگونی کا کوئی تصور نہیں، یہ محض توہم پرستی ہے۔ حدیث شریف میں بدشگونی کے عقیدہ کی تردید فرمائی گئی ہے۔ سب سے بڑی نحوست انسان کی اپنی بدعملیاں اور فسق و فجور ہے۔ قرآن میں ارشاد ہے۔

      ”تجھے جو بھلائی ملتی ہے وہ اللہ تعالٰی کی طرف سے ہے اور جو بُرائی پہنچتی ہے وہ تیرے اپنے نفس کی طرف سے ہے،“
      سورة النساء (4) آیات (79)







    2. The Following User Says Thank You to CaLmInG MeLoDy For This Useful Post:

      intelligent086 (07-01-2018)

    3. #2
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: چند_مشہور_جملے_اور_انکے_جواب

      اللہ ہمیں ایسے غیر شرعی کلمات سے بچنے کی تو فیق دے



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •