SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 1 of 1

    Thread: دعا کی فضیلت

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      دعا کی فضیلت

      دعا کی فضیلت

      مہک سہیل انجم
      فرمان خداوندی ہےاور کہا تیرے رب نے ، مجھے پکارو اور میں تمھاری دعا قبول کروں گا۔ انسان کے دل میں خواہشات کا پیدا ہونا ایک فطری امر ہے۔ کوئی آرزو شکستِ آرزو تک کا سفر طے کرتی ہے تو کوئی اپنی ذات کے روبرو لے آتی ہے، کوئی جگر کو لہو کرتی ہے اور کوئی دعا بن کر لبوں پر آجاتی ہے۔ یہ آرزو خالص اور شدید ہو تو دعا مانگتے وقت آنکھیں پُرنم ہوجاتی ہیں، اور اصل دعا اصل پکار یہی تو ہے کہ وجود کا ایک ایک ریشہ دست سوال بن کر اپنے داتا کے سامنے پیش کرے۔ اللہ کے پیارے نبی حضرت محمدﷺ کا ارشاد ہے جس کے لئے دعا کا دروازہ کھولا گیا اس کے لیے رحمت کے دروازے کھولے گئے۔ دراصل دعا کے لئے ہاتھ اٹھانے کا مطلب یہی ہے کہ ہمیں اللہ کے مختارِکل ہونے پر یقین ہے۔ اس کی عطا و بخشش پر بھروسہ ہے اور اس کی رحمت سے امیدیں باندھ رکھی ہیں۔ البتہ اس یقین کے اظہار کا بھی ایک سلیقہ ضروری ہے، دعا کا قرینہ بھی ہونا چاہیے۔ ہمارے نبیﷺ کا فرمان ہے تم میں سے کوئی شخص اس طرح نہ کہے کہ یا اللہ! اگر تو چاہے تو مجھے معاف کر دے، میری مغفرت کر دے۔ بلکہ یقین کے ساتھ دعا کرے کیونکہ اللہ پر کوئی زبردستی کرنے والا نہیں ہے۔ سلیقے سے دعا مانگنے کے بعد اگلا مرحلہ قبولیت کے انتظار کا ہے۔ یہ بہت صبر آزما مرحلہ ہے جس میں بہت کم لوگ سرخرو ہوتے ہیں۔ حضور اکرمﷺ کا فرمان ہے جو شخص اللہ سے سوال کرتا ہے تو اللہ اس کا سوال پورا کرتا ہے یا اس سے کسی ایسی برائی اور آفت کو روک دیتا ہے جو اس کے برابر ہو یا اس کی دعا کو آخرت کے لیے ذخیرہ کرلیتا ہے۔ اس لیے جہاں تک ممکن ہو مایوسی کی بات نہیں کرنی چاہیے، ناامیدی گویا اپنے اللہ کی قدرت پر شک کرنے اور اس کی رحمت پر بھروسہ نہ ہونے کے مترادف ہے۔ دعا مانگتے ہوئے اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ ہم جس سے مانگ رہے ہیں وہ بادشاہوں کا بادشاہ ہے، سب کی مانگی ہوئی دعائیں قبول کرتا ہے، تو وہ یقینا ہماری دعاؤں کو بھی قبول کرے گا۔ اے شان کریمی مجھے مایوس نہ کرنا، تقدیریں بدلتی ہیں دعاؤں کے اثر سے۔ زندگی خوشیوں اور غموں سے عبارت ہے۔ خوبصورت دنوں میں ہر چہرہ، ہر موسم اور ہر لمحہ حسین اور دلکش دکھائی دیتا ہے، پھر اچانک غموں کی سیاہی سے حالات بدلتے ہیں اور خوشیوں کا رنگ پھیکا پڑنے لگتا ہے۔ تکلیف و مسائل یکے بعد دیگرے دل و دماغ کے وسیع آنگن میں ڈیرے جمانے لگتے ہیں۔ ایسے میں انسان بالکل اکیلا ہو جاتا ہے اپنی خالی جھولی کو اس رب کے آگے پھیلاتا ہے اور پھر رب جھولی کو خوشیوں سے بھر دیتا ہے۔ یاد رہے کہ ایسے وقت میں صرف اللہ کی ذات حوصلہ اورہمّت دیتی ہے۔ یہ حقیقت بہت تلخ ہے کہ آج کے دور میں مشکل وقت میں بہت کم لوگ ہی ایک دوسرے کا ساتھ نبھاتے ہیں۔ مجبوری اور مصیبت کے عالم میں صرف اللہ تعالیٰ انسان کی تکلیف دور فرماتا ہے اور جب انسان انتہائی مشکل اور سنگین حالات میں اللہ کی بارگاہ میں جھکتا ہے تو اللہ کو اپنے بندے پر بہت پیار آتا ہے اور وہ فوراً اس کو نوازتا ہے، جو وہ چاہتا ہے۔اس تیز رفتار دور میں بہت مشکل سے کوئی کسی کو خوشی کے لمحات دیتا ہے لیکن اگر ایک دوسرے کو دل سے دعا دینا سیکھ جائیں تو شاید ہماری مانگی ہوئی دعائیں بھی قبول ہو جائیں، کیونکہ دعا سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔ دل سے دی جانے والی دعا ہی تو ہے جو تقدیر بدل دیتی ہے۔ دعا دیجیے، دعا لیجئے، کیونکہ اس سے بڑھ کر دنیا میں اور کوئی قیمتی تحفہ نہیں ہے جو ہم کسی کو دے سکتے ہیں۔ بے شک اللہ کی ذات نیتوں سے واقف ہے۔








      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Ubaid (06-12-2018)

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •