SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 1 of 1

    Thread: حضرت جنید بغدادیؒ کے 13 اقوال

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      حضرت جنید بغدادیؒ کے 13 اقوال

      حضرت جنید بغدادیؒ کے 13 اقوال


      حضرت جنید بغدادیؒ معروف صوفی بزرگ تھے۔ آپ کے چیدہ چیدہ اقوال درج ذیل ہیں۔
      ۔۱۔ علم بلاقیمت نہیں دینا چاہیے۔ اس کی قیمت یہ ہے کہ ایسے شخص کو دو جو اسے اچھی طرح رکھے، دوسروں تک پہنچائے اور اس کا بوجھ اٹھا سکے۔
      ۔۲۔ جو حافظِ قرآن اور حدیث کا پورا عالم نہ ہو اس کی پیروی مت کرو۔
      ۔۳۔ جو حضرت محمدؐ کے راستے پر چلتا ہے وہ منزل تک پہنچ جاتا ہے کیونکہ باقی سب راہیں بند ہیں۔
      ۔۴۔ محبت خدا کی امانت ہے، جو محبت کسی عوض پر ہو، وہ ضائع ہو جاتی ہے۔ صرف وہی محبت پائیدار ہے جو خدا کی خاطر ہو۔
      ۔۵۔ خلق چار چیزوں میں ہے۔ سخاوت، الفت، نصیحت اور شفقت۔
      ۔۶۔ مجھے فصیح و بلیغ جھوٹے سے بدکار سچے کی صحبت زیادہ پسند ہے۔
      ۔۷۔ جب وقت گزر جائے تو ہرگز واپس نہیں آتا۔ اس لیے وقت سے زیادہ قیمتی شے اور کوئی نہیں۔
      ۔۸۔ توبہ کے تین معنی ہیں، پہلے ندامت، پھرعزمِ ترک، تیسرے ظلم و خصومت سے باز رہنا۔
      ۔۹۔ اللہ تعالیٰ تمہیں نعمت سے نوازے تو اس کا شکر یہ ہے کہ اس نعمت کی وجہ سے خدا کی نافرمانی نہ کرے، اور اس نعمت کو نافرمانی کا ذریعہ نہ بنائے۔
      ۔۱۰۔ ایسے شخص کو دوست رکھو جو نیکی کر کے بھول جائے۔
      ۔۱۱۔ سچا وہ ہے جس کی سچائی، اقوال، افعال اور احوال میں ہمیشہ قائم رہے۔
      ۔۱۲۔ مرد کی سیرت کو دیکھو اس کی صورت پر نہ جاؤ۔
      ۔۱۳۔ علما کرام کا تمام علم صرف دو باتوں پر محدود ہے، عقیدے کی درستگی، خدمت میں صرف حق کا لحاظ رکھنا۔ (انتخاب: عبدالغفار)



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Ubaid (05-31-2018)

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •