SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: عبداللہ ابن عمر رضی اللہ عنہ

    1. #1
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 Sudes's Avatar
      Join Date
      Mar 2018
      Posts
      19
      Threads
      19
      Thanks
      0
      Thanked 28 Times in 16 Posts
      Mentioned
      3 Post(s)
      Tagged
      0 Thread(s)
      Rep Power
      0

      عبداللہ ابن عمر رضی اللہ عنہ

      رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک مجلس ہے، جلیل القدر صحابہ کرام مثلاَ ابوبکر، عمر، ابو ہریرہ اور انس بن مالک وغیرھم رضی اللہ عنہم اجمعین آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارد گرد ہالہ بنائے تشریف فرما ہیں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے پیارے صحابہ سے دریافت فرماتے ہیں: وہ کون سا درخت ہے جس کے (سارے) پتے (خزاں میں بھی) نہیں گرتے؟ مسلمان کی مثال اس درخت جیسی ہے۔اولیاء الرحمٰن کی اس مقدس محفل میں خاموشی چھا جاتی ہے۔ صرف ایک لڑکا ایسا ہے جس کے دل میں خیال گزرتا ہے کہ یہ کھجور کا درخت ہے مگر وہ اپنی کم سنی کی وجہ سے اور بڑوں کا ادب کرتے ہوئے حیا کے سبب خاموش رہتا ہے۔ آخرکار نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے جانباز ساتھی آپ سے پوچھتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہی بتادیں کہ یہ کون سا درخت ہے؟ خاتم النبین صلی اللہ علیہ وسلم کی کوثر و تسنیم سے دھلی ہوئی زبان سے موتی بکھرتے ہیں: یہ کھجور کا درخت ہے۔بعد میں یہ ہونہار لڑکا اپنے عظیم المرتبت والد کو ساری بات بتا دیتا ہے۔ اسکا مجاہد باپ فرماتا ہے: اگر تو یہ کہہ دیتا کہ یہ کھجور کا درخت ہے تو مجھے فلاں فلاں چیز سے زیادہ محبوب ہوتا صحیح بخاری: 6144، صحیح مسلم 2811یہ عظیم الشان لڑکا تاریخ اسلام میں سیدنا عبداللہ بن عمر (رضی اللہ عنہ) کے نام سے مشہور ہے۔ آپ کی کنیت ابو عبدالرحمٰن ہے۔ آپ کی سخاوت ظرب المثل تھی۔ایک دفعہ آپ نے کہا: میرا دل آج مچھلی کھانے کا ہے۔ آپ کے گھر والوں نے مچھلی پکا کر تیار کی اور آپ کے سامنے رکھ دی، اتنے میں ایک سائل آیا۔ آپ نے وہ مچھلی اسے دے دی۔ الطبقات الکبری لابن سعد 108/4 واسنادہ صحیحمیمون بن مہران سے روایت ہے کہ ابن عمر رضی اللہ عنہ کی بیوی کو لوگوں نے برا بھلا کہا کہ تم ان کی خدمت صحیح کیوں نہیں کرتی؟ وہ کہنے لگی: میں کیا کروں، ان کے لیے جو کھانا تیار کیا جاتا ہے وہ اپنے ساتھ دوسروں کو بھی کھلاتے ہیں۔ اس کے بعد آپ کی بیوی نے ان مسکینوں کو جو راستہ میں بیٹھے تھے بلا بھیجا اور انہیں کھانا کھلا کر کہا: آج آپ لوگ اُن کے راستہ میں نے بیٹھیں، اور دوسرے مسکینوں کے گھر پہلے ہی کھانا بھیج دیا اور کہہ دیا کہ: تمہں اگر ابن عمر بلائیں تو نہ آنا۔ اتنے میں ابن عمر رضی اللہ عنہ تشریف لائے اور مسکینوں کو بلایا تو وہ نہ آئے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے اپنی بیوی سے فرمایا: کیا تمہارا یہ ارادہ ہے کہ میں آج رات کا کھانا نہ کھاوں؟ اس کے بعد آپ نے اس رات کھانا نہ کھایا۔ ابن سعد 166/4 واسناہ صحیحآپ عشاء کا کھانا اکیلے نہ کھاتے ابن سعد 158/4 و اسنادہ صحیحایک دفعہ آپ بیمار تھے۔ آپ کے لئے انگور خریدے گئے۔ اتنے میں ایک سائل آیا تو آپ نے وہ انگور اسے دے دئیے۔ ابن سعد 185/4 واسناد صحیحآپ کو جو چیز زیادہ پسند ہوتی اس کو اللہ کی راہ میں دے دیتے۔ حلیۃ الاولیاء: 295/1 اسناد صحیحامام مالک رحمہ اللہ نے کہا: آپ رضی اللہ عنہ آئمہ دین میں سے تھے۔ المعرفۃ و التاریخ 491/1

      یہ مضمون توحید ڈاٹ کام سے لیا گیا ہے۔



    2. The Following 2 Users Say Thank You to Sudes For This Useful Post:

      intelligent086 (05-05-2018),Ubaid (05-05-2018)

    3. #2
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: عبداللہ ابن عمر رضی اللہ عنہ

      سبحان اللہ
      جزاک اللہ خیراً کثیرا



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •