SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 1 of 1

    Thread: روس کا 60 امریکی سفارتکار ملک بدر کرنے کا اعل&

    1. #1
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      smartguycool's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Posts
      616
      Threads
      448
      Thanks
      102
      Thanked 493 Times in 328 Posts
      Mentioned
      127 Post(s)
      Tagged
      61 Thread(s)
      Rep Power
      7

      روس کا 60 امریکی سفارتکار ملک بدر کرنے کا اعل&

      روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ ماسکو اپنے سفارتکاروں کی ملک بدری کے جواب میں امریکا کے 60 سفارتکاروں کو ملک بدر اور سینٹ پیٹرزبرگ میں اس کا قونصل خانہ بند کرے گا۔
      روس کی جانب سے یہ قدم سابق ڈبل ایجنٹ سرگئی اسکریپال کو زہر دیئے جانے کے بعد برطانیہ سے اظہار یکجہتی کے طور پر روسی سفارتکاروں کو امریکا سے ملک بدر کرنے کے بعد اٹھایا گیا۔
      غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ماسکو میں پریس بریفنگ کے دوران سرگئی لاروف نے کہا کہ روس میں تعینات امریکی سفیر کو اس جوابی اقدام سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
      انہوں نے کہا کہ امریکا نے ہمارے جتنے سفارتکاروں کو ملک سے بےدخل کیا ہم بھی اس کے اتنے ہی سفارتکار ملک بدر کر رہے ہیں، ساتھ ہی میں سینٹ پیٹرزبرگ میں امریکی قونصل خانے کو کام کی اجازت نہ دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
      واضح رہے کہ چند روز قبل امریکا نے60 روسی سفارتکاروں کی بے دخلی کا حکم جاری کرتے ہوئے امریکی شہر سیٹل میں واقع اس کے قونصل خانے کو بند کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔
      روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ روس دیگر ممالک کو انہی کے انداز میں جواب دے گا۔
      برطانوی حکومت نے اپنے شہر سیلزبری میں سرگئی اسکریپال اور ان کی بیٹی یولیا کو زہر دینے کا الزام روس پر لگایا تھا۔
      سرگئی لاروف نے کہا کہ روسی سفارتکاروں کو بےدخل کرنے والے دیگر ممالک کے بھی اتنے ہی سفارتکار ملک بدر کیے جائیں گے۔
      انہوں نے کہا کہ روس ان انتہائی ناقابل قبول کارروائیوں کا جواب دے رہا ہے جو سرگئی اسکریپال کے نام نہاد کیس میں امریکا اور برطانیہ کے دباؤ میں آتے ہوئے ہمارے خلاف کی گئیں۔
      روسی وزیر خارجہ نے برطانیہ پر ہر ملک کو روس مخالف کارروائیوں کا حصہ بننے کے لیے مجبور کرنے کا الزام لگایا۔
      ان کا کہنا تھا کہ جمعرات کے روز ہی برطانیہ نے ماسکو کو یولیا اسکریپال کی صحت سے متعلق آگاہ کیا۔
      انہوں نے کہا کہ ہم سرگئی اسکریپال کو زہر دینے کے معاملے پر سچ سامنے لانا چاہتے ہیں۔
      ساتھ ہی انہوں نے برطانیہ پر بین الاقوامی قوانین کا مذاق بنانے کا بھی الزام لگایا۔



    2. The Following User Says Thank You to smartguycool For This Useful Post:

      Ubaid (04-05-2018)

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •