SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: نائجیریا: مغوی طالبات میں سے 101 کو رہا کرا لیا

    1. #1
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      smartguycool's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Posts
      616
      Threads
      448
      Thanks
      102
      Thanked 493 Times in 328 Posts
      Mentioned
      127 Post(s)
      Tagged
      61 Thread(s)
      Rep Power
      7

      نائجیریا: مغوی طالبات میں سے 101 کو رہا کرا لیا

      افریقی ملک نائجیریا کی شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے ملک کے شمال مشرقی شہر کے اسکول سے اغواء کی گئی 110 طالبات میں سے 101 کو رہا کر دیا۔
      غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق نائجیریا کے وزیر اطلاعات لائی محمد نے کہا کہ ڈاپچی سے لڑکیوں کو غیر مشروط طور پر بغیر کسی رقم کے رہا کیا گیا۔
      انہوں نے کہا کہ اب تک جتنی لڑکیوں کی رہائی کی تصدیق کی جاسکتی ہے ان کی تعداد بڑھ کر 101 ہوگئی ہے۔
      رہا ہونے والی طالبات میں سے ایک 13 سالہ فاطمہ گِریماہ نے صحافیوں کو بتایا کہ بوکو حرام نے کہا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم جوان اور مسلمان ہیں۔
      ان کا کہنا تھا کہ ہم میں سے ایک لڑکی مسیحی تھی جسے رہا نہیں کیا گیا اور اغواء کاروں نے کہا کہ وہ اسے جب تک رہا نہیں کریں گے جب تک وہ اسلام قبول نہیں کر لیتی۔
      نائجیریا کے صدر محمد بُحاری نے کہا کہ گزشتہ ہفتے حکومت نے ڈاپچی طالبات کی رہائی کے لیے طاقت کے استعمال کے بجائے شدت پسندوں سے بات چیت کا فیصلہ کیا تھا۔
      محمد بُحاری نے پہلے کہا تھا کہ لڑکیوں کی رہائی ملک کے چند دوستوں کی مدد سے پس پردہ کوششوں کے نتیجے میں عمل میں آئی۔
      انہوں نے کہا کہ ڈاپچی میں اور اس کے اطراف فوجی آپریشنز مغوی لڑکیوں کی بحفاظت رہائی کے لیے معطل کر دیا گیا تھا۔

      5 طالبات راستے میں ہلاک
      ڈاپچی سے 19 فوری کو طالبات کے اغوا نے اپریل 2014 میں چِبوک سے اسی طرح 200 سے زائد لڑکیوں کو اغوا کرنے کے تکلیف دہ واقعے کی یاد تازہ کر دی۔
      ڈاپچی سے اغوا ہونے والی 16 سالہ ایک اور لڑکی عائشہ الحاجی ڈیری نے بتایا کہ مغوی رہنے کے دوران ان کے ساتھ بُرا سلوک نہیں کیا گیا۔
      تاہم ان کا کہنا تھا کہ اغوا کرنے کے بعد جب ہمیں لے جایا جارہا تھا تو راستے میں ہی 5 لڑکیوں نے دم توڑ دیا۔
      انہوں نے کہا کہ اغواء کاروں نے ہمیں رہا کرتے ہوئے موٹر پارک کے باہر چھوڑ دیا اور کہا کہ ہم سب فوج کے بجائے اپنے اپنے گھر جائیں، ورنہ عسکری حکام ہمیں ریسکیو کرنے کا دعویٰ کریں گے۔



    2. The Following User Says Thank You to smartguycool For This Useful Post:

      intelligent086 (03-24-2018)

    3. #2
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: نائجیریا: مغوی طالبات میں سے 101 کو رہا کرا لی&a

      اہم معلومات شیئر کرنے کا شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •