SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: زندگی کے آخری لمحے میں جسم کے اندر کیا ہوتا &#

    1. #1
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      smartguycool's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Posts
      616
      Threads
      448
      Thanks
      102
      Thanked 493 Times in 328 Posts
      Mentioned
      127 Post(s)
      Tagged
      61 Thread(s)
      Rep Power
      7

      زندگی کے آخری لمحے میں جسم کے اندر کیا ہوتا &#



      زندگی کے آخری لمحے میں انسانی جسم کے اندر کیا ہوتا ہے ؟ اس راز کو جاننے کا دعویٰ سائنسدانوں نے کیا ہے۔
      یہ دعویٰ جرمنی میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔تحقیق کے مطابق مرنے سے پہلے یا زندگی کے آخری لمحے میں برقی سرگرمی کی ایک لہر دماغ میں پیدا ہوتی ہے۔اس تحقیق کے دوران محققین نے قریب المرگ مریضوں کی دماغی سرگرمیوں کا جائزہ لیا تھا تاکہ جان سکیں کہ آخری لمحات میں جسم کے سب سے اہم عضو کس طرح کام کرنا بند کرتا ہے۔انہوں نے دریافت کیا کہ جب جسم کے دیگر حصوں میں زندگی کے آثار ختم ہوجاتے ہیں تو بھی ذہنی شعور کچھ منٹ تک باقی رہتا ہے اور یہ پانچ منٹ تک برقرار رہ سکتا ہے۔چریٹی یونیورسٹی کی تحقیق کے دوران دماغی ماہرین کی ٹیم نے نو ایسے افراد کے دماغوں کے برقی سگنل کا جائزہ لیا جو انتقال کرگئے تھے۔برلن اور سنسناٹی سے تعلق رکھنے والے ان تمام انتقال کر جانے والے مریضوں کو جان لیوا دماغی انجری کا سامنا تھا اور ماہرین نے ان کے سر پر الیکٹروڈز نصب کیے تھے تاکہ مرنے کے عمل کا میکنزم دیکھ سکیں۔انہوں نے دریافت کیا کہ کسی فرد کے دل کی دھڑکن تھمنے کے پانچ منٹ بعد تک بھی دماغی خلیات کام کرسکتے ہیں۔مگر جب خلیات کام کرنا بند کرتے ہیں، اس لمحے ایک برقی لہر سی دماغ میں دوڑتی ہے۔محققین نے بتایا کہ جب یہ برقی لہر دوڑتی ہے تو دماغی خلیات کو توانائی دینے والے محفوظ الیکٹروکیمیکلز ختم ہونے لگتے ہیں اور موت کا عمل مکمل ہوجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ اس عمل کو ریورس کیا جاسکتا ہے، خلیات اس وقت مرتے ہیں جب خون کی گردش تھمتی ہے اور آکسیجن کی کمی ہوجاتی ہے جنھیں یہ خلیات اپنے افعال کے لیے توانائی کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔جب ایسا ہوتا ہے تو دماغی خلیات وہ محفوظ توانائی استعمال کرتے ہیں جو چند منٹ تک انہیں کام کرنے کا موقع دیتی ہے جس کے بعد وہ مکمل طور پر مرجاتے ہیں۔اس پراسیس کو اسپریڈنگ ڈپریشن بھی کہا جاتا ہے جس کے دوران عصبی خلیوں میں ایک برقی رو دوڑتی ہے جس کے بعد اچانک خاموش ہوجاتے ہیں۔تاہم محققین کا کہنا تھا کہ اس عمل کا دورانیہ کتنا ہوسکتا ہے، اس بارے میں ابھی بحث کی جاسکتی ہے۔



    2. The Following User Says Thank You to smartguycool For This Useful Post:

      intelligent086 (03-06-2018)

    3. #2
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: زندگی کے آخری لمحے میں جسم کے اندر کیا ہوتا

      اہم معلومات شیئر کرنے کا شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •