SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 4 of 4

    Thread: سیکرٹ ایجنٹس بڑے ٹھاٹ سے رہنے والے لوگ

    1. #1
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      Ubaid's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Location
      Dubai U.A.E
      Posts
      1,250
      Threads
      192
      Thanks
      785
      Thanked 550 Times in 440 Posts
      Mentioned
      409 Post(s)
      Tagged
      67 Thread(s)
      Rep Power
      8

      سیکرٹ ایجنٹس بڑے ٹھاٹ سے رہنے والے لوگ

      لوگ سمجھتے ہیں سیکرٹ ایجنٹس بڑے ٹھاٹ سے رہنے والے لوگ ہوتے ہیں۔ تھوڑی سی دیر کےلیے تصور کریں محض فرض کی ادائیگی کے جرم میں کسی کے سارے ناخن پلاس سے کھینچ لیے جاتے ہیں۔ کسی کے دانت اکھاڑے جاتے ہیں۔ کسی کو بجلی کے جھٹکے دیے جاتے ہیں۔ کسی کی شلوار کے پائنچے باندھ کر چوہے چھوڑے جاتے ہیں، کسی کو برف کی سلوں پر گھنٹوں لٹایا جاتا ہے تو کسے کے پیروں کے تلوے ھیٹر سے داغ دیے جاتے ہیں۔ کیسا محسوس ہوا سوچ کر؟ اس زمین کے سینکڑوں بیٹے اس اذیت سے گزر کر شہید ہو چکے ہیں۔ کس لیے؟ محض ہمارے لیے۔ آپ کو پتہ ہے بیرونِ ملک لانچنگ سے قبل اس ملک کے ایجنٹس کو سائنائیڈ زہر کا ایک کیپسول بھی دیا جاتا ہے اور زہر دینے والا کوئی اور نہیں ہوتا وہ سینیئر افسر ہوتا ہے جو اس ایجنٹ کو اپنے بچوں سے بڑھ کر چاہتا ہے اور تربیت کرتا ہے۔ پرآخری وقت یہ تاکید کرتا ہے کہ بیٹے اگر پکڑے گئے تو دشمنوں کے ہاتھ آنے سے پہلے یہ زہر استعمال کر لینا ہماری زندگی ہمارے ملک سے اہم نہیں ہے۔ تصور کریں کوئی اپنے بیٹے کو اپنے ہاتھوں سے زہر کھانے کا کہہ سکتا ہے ؟ مگر یہ لوگ کہتے ہیں۔ کس لیے؟ محض ہمارے لیے۔
      دورانِ ڈیوٹی شہادت پانے والوں کو بڑے اعزاز سے دفنایا جاتا ہے مگر یہ واحد لوگ ہیں جو گمنامی کی زندگی جی کر گمنامی میں انتقال کر جاتے ہیں۔ ان لوگوں کا جذبہ کیا ہوگا جن کی لاشیں لینے بھی محکمے کی گاڑیاں اور لوگ نہیں جاتے بلکہ ایدھی فاؤنڈیشن کی گاڑیوں میں ان کی تڑی مڑی لاشیں واپس آتی ہیں اور بنا شور شرابہ کیے ان کو دفن کیا جاتا ہے۔ کیا یہ آسان ہوتا ہے کہ اپنے کولیگ کی لاش وصول کرنے بھی کوئی خود نہ جا سکے؟ ان کے بچے بھی ہوتے ہیں اور گھر والیاں بھی ماں باپ بھی۔ ایسا آج تک نہیں ہوا کہ مشن پہ جانے سے قبل کسی ایجنٹ نے اپنے مشن سے متعلق بتایا ہو۔ شہادت کی صورت میں بعض دفعہ گھر والوں کو کئی کئی سال علم نہیں ہوتا کہ ہمارا بھائی بیٹا یا باپ شہید ہو چکا ہے۔ یہ لوگ کس لیے کرتے ہین یہ سب؟ ہمارے لیے محض ہمارے لیے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم بنا ان کو دیکھے، بنا ان کو ملے ساری زندگی محض سیکرٹ ایجنٹس کے خیال سے محبت کرتے ہیں۔ وہ بھی تو بنا ہمیں دیکھے بنا ہمیں ملے ہمارے لیے جان دیتے ہیں تو ہم بھی بنا انہیں ملے اور بنا انہیں دیکھے کیوں نہ ان پہ جان دینے کی سوچ اپنائیں۔ اور ہاں۔ کسی سیکرٹ ایجنٹ کی زندگی اس سے کہیں زیادہ تلخ اور سخت ہوتی ہے جتنا آپ آسانی کا گمان کرتے ہیں۔


      خدا ہمارے محافظوں کی حفاظت فرمائے۔ آمین
      پاکستان زندہ باد۔۔۔۔



    2. The Following 2 Users Say Thank You to Ubaid For This Useful Post:

      intelligent086 (03-04-2018),Moona (03-05-2018)

    3. #2
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: سیکرٹ ایجنٹس بڑے ٹھاٹ سے رہنے والے لوگ

      جزاک اللہ خیراً کثیرا



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    4. #3
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      15

      Re: سیکرٹ ایجنٹس بڑے ٹھاٹ سے رہنے والے لوگ


      Nyc Sharing

      t4s


      Politician are the same all over. They promise to bild a bridge even where there is no river.
      Nikita Khurshchev

    5. #4
      New Member Khala Sardarni's Avatar
      Join Date
      Feb 2018
      Posts
      35
      Threads
      5
      Thanks
      16
      Thanked 28 Times in 22 Posts
      Mentioned
      1 Post(s)
      Tagged
      0 Thread(s)
      Rep Power
      0

      Re: سیکرٹ ایجنٹس بڑے ٹھاٹ سے رہنے والے لوگ

      wah ..sahi kaha..bohot achi sharing


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •