SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: جماعت کے اندراج کا معاملہ، جسٹس (ر) وجیہہ ال&#

    1. #1
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      smartguycool's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Posts
      616
      Threads
      448
      Thanks
      102
      Thanked 493 Times in 328 Posts
      Mentioned
      127 Post(s)
      Tagged
      61 Thread(s)
      Rep Power
      7

      جماعت کے اندراج کا معاملہ، جسٹس (ر) وجیہہ ال&#

      پاکستان کی سپریم کورٹ کے دو ریٹائرڈ جج جماعت کے اندراج کے معاملے پر آپس میں الجھ پڑے اور ایک جج نے دوسرے کو کمرے سے نکل جانے کا حکم دے دیا۔
      یہ واقعہ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں بدھ کو اس وقت پیش آیا جب سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج وجہیہ الدین عام لوگ اتحاد پارٹی کے اندراج کے بارے میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار محمد رضا کی عدالت میں پیش ہوئے۔
      عدالت اس سے پہلے دوسرے فریق کی جانب سے اس معاملے کو التوا میں ڈالنے کی درخواست کو منظور کرچکی تھی۔ اس معاملے پر جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین غصے میں آ گئے اور کہا کہ وہ اس مقدمے کے لیے خصوصی طور پر کراچی سے آئے ہیں تاہم چیف الیکشن کمشنر عدالت سے اُٹھ کر اپنے چیمبر میں چلے گئے۔
      اس پر جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا خان کے چیمبر میں گئے اور اس معاملے پر دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق سردار رضا خان نے وجیہہ الدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اونچی آواز میں بات کر رہے ہیں جس کے بعد انھوں نے وجیہہ الدین اور ان کے وکیل کو اپنے چیمبر سے نکال دیا۔جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے اس واقعہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج ہیں اور وہ وہاں سے پینشن لینے کے ساتھ ساتھ نوکری بھی کررہے ہیں۔انھوں نے چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا خان کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی موجودگی میں ملک میں شفاف انتخابات نہیں ہو سکتے۔جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے کہا کہ ظفر عزیز نامی شخص ان کی جماعت کا خود ساختہ صدر بنا ہوا ہے جس کے خلاف انھوں نے الیکشن کمیشن میں متعدد بار درخواستیں دی ہیں لیکن ان پر کوئی کارروائی نہیں ہو رہی ہے۔
      ادھر الیکشن کمیشن کی جانب سے ایک بیان جاری ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر ظفرعزیز خان نے عام لوگ اتحاد پارٹی کو ڈی لسٹ کرنے کے حوالے سے کمیشن سے رجوع کیا جس پر الیکشن کمیشن نے جسٹس ریٹائرڈ وجہہ الدین کو سماعت کے لیے نوٹس بھیجا۔
      بیان میں کہا گیا ہے کہ کیس کی سماعت کے وقت مخالف فریق کے وکیل نے تاریخ کی تبدیلی چاہی کیونکہ جسٹس ریٹائرڈ وجہہ الدین نہ خود الیکشن کمیشن آئے، نہ ہی ان کی جانب سے کوئی وکیل حاضر ہوا اور نہ ہی ان کے آنے کی اطلاع کمیشن کو وصول ہوئی جس کی وجہ سے اس مقدمے کی سماعت ایک بار پھر ملتوی کردی گئی اور اگلی تاریخ کے لیے نوٹس جاری کیا گیا۔ جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین حزب مخالف کی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما رہے ہیں تاہم اس جماعت میں بدعنوان رہنماؤں کی نشاندہی کرنے پر انھیں پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا تھا۔



    2. The Following User Says Thank You to smartguycool For This Useful Post:

      intelligent086 (03-05-2018)

    3. #2
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: جماعت کے اندراج کا معاملہ، جسٹس (ر) وجیہہ ا 

      اچھا ایسا ہوا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •