SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: سابق جرنیلوں کے خلاف کارروائی کا مقصد یکط

    1. #1
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      smartguycool's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Posts
      616
      Threads
      448
      Thanks
      102
      Thanked 493 Times in 328 Posts
      Mentioned
      127 Post(s)
      Tagged
      61 Thread(s)
      Rep Power
      7

      سابق جرنیلوں کے خلاف کارروائی کا مقصد یکط

      پاکستان میں احتساب کے قومی ادارے نیب کی جانب سے ایک ایسے وقت فوج کے تین سابق جرنیلوں کے خلاف بدعنوانی کے برسوں پرانے کیسز کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے جب اس پر صرف سیاست دانوں کے خلاف کارروائیاں کرنے کا الزام لگایا جا رہا تھا۔
      نیب نے جن فوج کے سابق اعلیٰ افسروں کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ان میں جنرل (ریٹائرڈ) جاوید اشرف قاضی، لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ سعید ظفر، اور میجر جنرل (ریٹائرڈ) حسن بٹ شامل ہیں۔ان جرنیلوں پر الزام ہے کہ فوجی حکمراں جنرل پرویز مشرف کے دور میں 2001 میں ان افسران نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے لاہور میں ریلوے کی ایک سو چالیس کنال سے زائد اراضی لاہور کے ایک نجی کلب کو کم داموں فروخت کر دی تھی۔اس معاہدے میں میینہ بدعنوانی کے الزامات 2007 میں سامنے آنا شروع ہوئے تھے جس کے بعد سے ملک کے مختلف تحقیقاتی اداروں نے اس معاملے کی چھان بین شروع کی تھی جبکہ نومبر 2012 کو قومی احستاب بیورو نے ان تین جرنیلوں کو اپنی صفائی پیش کرنے کے لیے طلب کیا۔
      یہ معاملہ نیب تک محدود نہیں رہا تھا بلکہ اس وقت کے چیف جسٹس افتخار چوہدری نے بھی اس پر نوٹس لیتے ہوئے ان سابق جرنیلوں کو اپنا جواب داخل کرانے کا حکم دیا تھا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان ہی دنوں فوج کے زیرانتظام چلنے والے ادارے این ایل سی میں بدعنوانی کے حوالے سے تین جرنیلوں کے بارے میں تحقیقات جاری تھیں اور 2012 میں فوج نے این ایل سی سکینڈل میں ملوث تین ریٹائرڈ اعلیٰ فوجی افسران کو تحقیقات کی غرض سے ملازمت پر بحال کرنے کا اعلان کا کیا تھا اور یہ اعلان ایک ایسے وقت کیا گیا جب مقامی ذرائع ابلاغ میں یہ خبریں اور تبصرے شائع اور نشر ہو رہے تھے کہ تینوں اعلیٰ فوجی افسران کو بچانے کے لیے انہیں ملازمت پر بحال کیا گیا ہے۔
      اُس وقت فوج کے سابق اہلکاروں کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کی گونج جب میڈیا پر زیادہ سنائی دینے لگی تو جنرل کیانی کو بیان دینا پڑا تھا کہ ماضی میں ہم سب سے غلطیاں ہوئی ہیں بہتر یہی ہے کہ تمام فیصلے قانون پر چھوڑ دیں اور ہمیں یہ بنیادی اصول نہیں بھولنا چاہیے کہ ملزم صرف اس صورت میں ہی مجرم قرار پاتا ہے جب مجرم ثابت ہو جائے۔دوسری جانب لاہور میں ریلوے کی اراضی کی لیز میں بدعنوانی کا دبا ہوا معاملہ دوبارہ خبروں میں اس وقت آیا جب موجودہ حکومت اقتدار میں آئی اور 2016 میں وفاقی وزیر ریلوے نے 2001 میں طے پانے والے لیز کے معاہدے کے نتیجے میں قائم ہونے والے رائل پام کنٹری کلب کو ریلوے کی تحویل میں لینے کا حکم صادر کر دیا۔کلب انتظامیہ نے اس حکم کے خلاف احتجاج کیا اور معاملہ لاہور ہائی کورٹ پہنچا جہاں فیصلہ کلب انتظامیہ کے حق میں آیا تاہم اس معاملے سے جڑے کرپشن کے الزامات پر بات نہیں ہوئی تاہم جولائی 2017 میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اکاؤنٹس میں یہ معاملہ دوبارہ زیر بحث آیا تھا جس میں متعلقہ حکام سے رپورٹ بھی طلب کی گئی۔
      کیا قائمہ کمیٹی میں اس معاملے پر مزید پیش رفت ہو سکی؟ اس پر مسلم لیگ نون کے رہنما اور کمیٹی کے رکن میاں عبدالمنان نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بدھ کو اس معاملے پر کمیٹی کا اجلاس بلایا گیا تھا تاہم ارکان کی تعداد پوری نہ ہونے کی وجہ سے اجلاس منعقد نہیں ہو سکا۔ انھوں نے کہا کہ گذشتہ برس معاملہ زیر بحث آیا تھا تاہم اس کے بعد بدھ کو اس پر اجلاس تھا جو منعقد نہیں ہو سکا۔آئندہ اجلاس میں ایف آئی اے، نیب اور ریلوے حکام کو بلایا جائے گا اور کوشش ہو گی کہ اس اجلاس میں کمیٹی اپنا فیصلہ سنا دے۔کمیٹی کے اجلاس سے پہلے ہی اب نیب اس معاملے پر کارروائی کا اعلان کر چکی ہے لیکن نیب کی جانب سے تقریباً 15 برس پرانے کیس کو اچانک دوبارہ کھولنے کی نوبت کیوں آئی؟اس پر تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا کہ نیب کی جانب سے یہ توازن قائم کرنے کے حوالے سے ایک قدم ہے۔ انھوں نے کہا کہ احتساب تو سب کا ہونا چاہیے لیکن ہمارے ہاں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ جرنیلوں اور ججوں کا احتساب نہیں ہوتا ہے، اور میرے خیال میں جب متعلقہ ادارے پر دباؤ میں اضافہ ہوتا ہے تو توازن قائم کرنے کے لیے ایسے اقدامات کیے جاتے ہیں۔

      ماضی میں بھی جرنیلوں کے خلاف کیسز کھولنے اور تحقیقات کی خبریں سامنے آئیں لیکن معاملات کسی منطقی انجام تک نہیں پنچ سکے۔
      اس پر سہیل وڑائچ نے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہایسے اقدامات پہلے بھی کیے جاتے رہے ہیں لیکن اس میں کوئی ٹھوس یا حقیقی چیز نظر نہیں آتی۔ وقتی طور پر ایسے فیصلے کیے جاتے ہیں لیکن پھر ان پر عمل نہیں کیا جاتا ہے۔ کیا حکمراں جماعت مسلم لیگ نون کے رہنماؤں کی جانب سے نیب پر یہ الزامات عائد کیے جانے کہ وہ صرف سیاست دانوں کو احتساب کے نام پر ہدف بنا رہا ہے تو اس وجہ سے یہ اقدامات کیے گئے؟اس پر سہیل وڑائچ نے کہا کہ اسی وجہ سے نیب نے سابق جرنیلوں کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کر کے اس تاثر میں توازن لانے کی کوشش کی ہے۔اس کیس میں نامزد جرنیل کون ہیں؟بدعنوانی کے معاملے میں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ جاوید اشرف قاضی 1993 سے 1995 تک خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ سابق فوجی حکمراں جنرل پرویز مشرف کے دور میں وزیر مواصلات و ریلوے اور بعد میں وزیر 2004 سے 2007 تک وزیر ریلوے کے عہدے پر رہے۔
      اس کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سعید ظفر ریلوے کے سیکریٹری جبکہ میجر جنرل ریٹائرڈ حسن بٹ ریلوے کے چیئرمین تھے۔ ان دونوں جرنیلوں کے بارے میں زیادہ معلومات دستیاب نہیں ہیں۔



    2. The Following User Says Thank You to smartguycool For This Useful Post:

      intelligent086 (03-05-2018)

    3. #2
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: سابق جرنیلوں کے خلاف کارروائی کا مقصد یکط

      یہ پیراگون والا کیس اسی کیس کا تسلسل ہے کیا موجودہ حکومت سے بڑا کوئی لینڈ مافیا ہے ؟
      یہ تین فوجیوں کے ساتھ ان گنت کرپٹ عناصر کے خلاف کاروائی بھی نوشتہ دیوار بن چکی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •