intelligent086 (02-15-2018)
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں حکام کے مطابق نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے فرنٹیئر کور کے چار اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری نے صحافیوں کو بتایا کہ بدھ کو کوئٹہ ریلوے سٹیشن کے قریب مینگل آباد کے علاقے میں صبح آٹھ بجے کے قریب مسلح افراد نے دو موٹر سائیکلوں پر سوار ایف سی یعنی فرنٹیئر کور کے چار اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ انھوں نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں چاروں اہلکار ہلاک ہو گئے جن کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ نامہ نگار محمد کاظم کے مطابق آئی جی پولیس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے اہلکار علاقے سے گزرنے والی ریلوے لائن کی چیکنگ کی ڈیوٹی پر تعینات تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں شدت پسندوں کی جانب سے ریلوے ٹریک پر دھماکہ خیز مواد نصب کرنے کے خدشات کے پیش نظر ٹریک کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جاتا ہے۔ خیال رہے کہ کوئٹہ میں سکیورٹی اہلکاروں پر حملے کے واقعات ایک عرصے سے جاری ہیں جن میں پولیس کے اعلیٰ حکام کے علاوہ بڑی تعداد میں اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔ صوبائی دارالحکومت میں سکیورٹی اہلکاروں کے علاوہ وکلا اور عام شہریوں کو بھی شدت پسندی کے واقعات میں نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
intelligent086 (02-15-2018)
شیئرنگ کا شکریہ
کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومنحوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن
Inna Lillahi Wa Inna Elaihi Rajeaon
There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)
Bookmarks