SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: ویہلا ٹائم ڈے

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      ویہلا ٹائم ڈے

      ویہلا ٹائم ڈے

      اویس احمد

      ہم پیدائشی عاشق ہیں اور ہمارا نام بھی عاشق ہے۔ اماں حضور فرماتی ہیں کہ ہم نے پیدا ہوتے ہی ایک خوبصورت نرس کو آنکھ ماری تھی۔ ممکن ہے یہ بیان مبالغہ آرائی پر مبنی ہو۔ اور یہ بھی ممکن ہے کہ لاعلمی کی بنیاد پر اماں حضور نے یہ تہمت ہم پر دھری ہو کیوں کہ اکثر وبیشتر بچے پیدا ہوتے ہیں تو چندھی چندھی آنکھوں سے گرد وپیش کا جائزہ لیتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ اس موقع پر خاکسار کی ایک آنکھ چندھیا جانے کے بجائے موندی گئی ہواور نرس نے ازراہ حسرت یہ سمجھا ہو کہ نومولود نے اسے چھیڑ دیا ہے۔ بہرحال وجہ تسمیہ جو بھی رہی ہو اماں حضور کے ہاتھ تو ابا کے خصائل پر انگلی اٹھانے کا موقع آ گیا تھا چناچہ یہ کہہ کر وہ ایک قہقہہ لگاتی اور کہتی تھیں کہ کمبخت بالکل اپنے باپ پر گیا ہے۔ باپ بے چارے کو اپنے زمانے میں کھیل کھیلنے کا موقع نہیں مل پایا تھا اور اکیسواں برس لگتے ہی کان سے پکڑ کر مولوی صاحب کے سامنے بٹھا دیئے گئے تھے۔ چاروناچار منمناتی آواز میں اماں حضور کو قبول فرما کر ہی جاں خلاصی ہو سکی تھی۔ اماں حضور اس وقت جاگتی آنکھوں سے ٹین ایج کے خواب بننے میں مصروف تھیں مگر ان کی آنکھوں سے بنے ہوئے خواب چھین کر جہیز میں انہیں اون سلائی تھما دی گئی تھی تاکہ وہ حقیقت میں بُنائی کر سکیں۔ چناچہ انہوں نے بُننا شروع کر دیا اور پھر ساری عمر بُنتی ہی چلی گئیں۔ابا کے جوہر شادی کے بعد کھلے۔ آس پڑوس، دور دراز اور ادھر ادھر کون سی عفیفہ تھی جو ابا کی نظریاتی شدت پسندی سے محفوظ رہ پائی ہو۔ نظریاتی کو آپ نظریہ کے بجائے نظر سمجھیں۔ عقد مسنونہ کے بعد گویا ابا کے ہاتھ لائسنس ٹو چِل آ گیا تھا اور انہوں نے بھی کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کیا اور جیسے جیمز بانڈ اپنا لائسنس ٹو کِل استعمال کرتا ہے بعینہِ ویسے ابا نے لائسنس ٹو چِل کا بلا جھجک استعمال کیا۔ ہم اپنے والد کا لائسنس ٹو چِل اور والدہ کے تانے بانے بُننے کی صلاحیت لے کر پیدا ہوئے۔
      ہم اپنے والدین کی اکلوتی اولاد ہیں چناچہ تمام تر شفقت اور ناتمام حسرت ہمارے ہی حصے میں آئی۔ والدہ نے ہمیں اپنی شفقت کے سائے میں رکھ کر تانے بانے بننے کی بھرپور ٹریننگ دی اور ہم امور خاندانی مسائل میں طاق ہو گئے۔ دادی سے لے کر پھوپھی، تائی، چچی اور ممانی کے افکار و کردار سے ہمیں یوں روشناس کروایا گیا جیسے پاکستانی فوجیوں کو ہندوستان کے بارے میں بریفنگ دی جاتی ہے۔ جب کہ خالہ کے بارے میں ہمیں بتایا گیا کہ ان سے زیادہ نیک سیرت خاتون روئے زمین پر دوسری کوئی نہیں پائی جاتی۔ یہ اور بات کہ ہماری خالہ حضور پورے خاندان میں عذاب النسا کے لقب سے پکاری جاتی تھیں۔ والد صاحب نے بچپن سے ہی ہمیں خواتین پر اعتماد نہ کرنے کا گر سکھایا۔ ان کے مطابق خواتین قابل بھروسہ نہیں ہوتیں۔ دلیل کے طور پر وہ ہماری پڑوسن خالہ خیرن کی مثال دیا کرتے جنہوں نے خالو مجید کی غیر موجودگی میں ابا کو عین آدھی رات کو غسل خانے کا نلکہ ٹھیک کرنے کے لیے بلایا تھا۔ ہمسائیگی کے جذبات سے معمور ابا عقبی دیوار پھلانگ کر ان کے مکان میں جا اترے ۔ قریباً پینتیس منٹ کے بعد طبل جنگ دروازے پر دھڑدھڑاہٹ کی صورت بجا۔ گو ابا نے کبھی اعتراف نہیں کیا مگر اماں حضور چسکے لے لے کر بتاتی ہیں کہ اس رات انہوں نے ابا کو دیوار پر امریکہ کے مجسمہ آزادی کی طرح ایستادہ دیکھا تھا۔ ان کے افقی ہاتھ میں جوتے اور دوسرے ہاتھ میں مبینہ طور پر دھوتی پائی گئی تھی۔ ابا اس داستان کے اس حصے سے اختلاف کرتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ ان کے دونوں ہاتھ سکندر کی طرح خالی تھے۔
      جب ہم نے ابا کے نقش قدم پر چلنا شروع کیا تو ہماری نیک اور صالح حرکتوں کی تشہیر کے باعث الحمد للہ ہمیں خاندان اور گلی محلے میں تمام دوشیزاؤں نے منہ لگانا چھوڑ دیا۔ وجہ صاف ظاہر ہے۔ ہم ابا حضور کی خالہ خیرن والی ہزیمت اور ابا کی نصیحت کبھی نہ بھول پائے اور اسی لیے صنف مخالف پر کبھی اعتبار نہ کیا۔ بد عہدی اور بے اعتباری کی بعض کہانیاں ہماری انتہائی کوشش کے باوجود عوام و خواص تک پہنچ ہی گئیں چناچہ قرب و جوار کی تمام وجود زن نے ہمارا سماجی مقاطعہ کر دیا اور ہماری شادی خانہ آبادی کے منصوبے پاکستان کے تمام پانچ سالہ منصوبوں کی طرح تاخیر کا شکار ہوگئے۔زمانے کی ترقی کے ساتھ ہمارے گاؤں میں بھی جدت آ گئی اور ہماری رسائی موبائل فون اورانٹر نیٹ تک ہو گئی۔گرد و نواح سے مایوس ہو کر ہم نے سوشل میڈیا میں مواصلاتی رابطے بڑھا دیئے۔ صالح نوجوان ہم سے اور ہم ان سے کافی خوش ہیں۔ ہم مگر اس بات سے لاعلم تھے کہ ہمارے ابا اب ہمارے نقش قدم پر چل پڑے ہیں۔ ایک عدد سمارٹ فون ابا حضور کے پاس بھی ہے اور ان کو بھی سوشل میڈیا کا چسکہ پڑ چکا ہے۔
      کل ابا نے نہایت شرماتے ہوئے ہمیں بتایا ہے کہ ان کی سوشل میڈیا دوست نے چودہ فروری کو ان سے ملنے کا وعدہ کیا ہے۔ ابا پوچھ رہے تھے کہ یہ ویہلا ٹائم ڈے کیا ہوتا ہے؟ اب ہم سر پکڑے بیٹھے ہیں کہ ابا کو کیا سمجھائیں۔



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following 3 Users Say Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (02-17-2018),smartguycool (02-14-2018),Ubaid (02-14-2018)

    3. #2
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      Ubaid's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Location
      Dubai U.A.E
      Posts
      1,250
      Threads
      192
      Thanks
      785
      Thanked 550 Times in 440 Posts
      Mentioned
      409 Post(s)
      Tagged
      67 Thread(s)
      Rep Power
      8

      Re: ویہلا ٹائم ڈے




    4. #3
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      15

      Re: ویہلا ٹائم ڈے


      Shandaar "Abba ko kese smjhye ga" pereshani dochnd

      t4s


      Politician are the same all over. They promise to bild a bridge even where there is no river.
      Nikita Khurshchev

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •