SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 5 of 5

    Thread: الزائمر کی وہ علامات جنہیں اکثر نظرانداز ª

    1. #1
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      smartguycool's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Posts
      616
      Threads
      448
      Thanks
      102
      Thanked 493 Times in 328 Posts
      Mentioned
      127 Post(s)
      Tagged
      61 Thread(s)
      Rep Power
      7

      الزائمر کی وہ علامات جنہیں اکثر نظرانداز ª

      الزائمر ایسا مرض ہے جس کا ابھی تک علاج دریافت نہیں کیا جاسکا ہے اور یہ آہستہ آہستہ مریض کو موت کے منہ کی جانب دھکیل دیتا ہے۔
      یہ مرض دماغ پر اثر انداز ہوتا ہے، یاداشت ختم ہوجاتی ہے اور ایک خاص قسم کا پروٹین اسے متحرک کرنے کا باعث بنتا ہے۔اکثر یہ معمر افراد کو شکار بناتا ہے مگر کسی بھی عمر کے افراد کو یہ مرض لاحق ہوسکتا ہے اور جیسا بتایا جاچکا ہے کہ یہ ناقابل علاج ہے تو اس کو ابتدائی مرحلے میں پکڑ لینا اس سے بچنے میں مدد دیتا ہے۔علاج کو بالکل ابتدا میں پکڑلیا جائے تو اس پروٹین ایمیلوئیڈ بیٹا کی سطح کو ادویات کے ذریعے کم کرنا ممکن ہوتا ہے اور عام طور پر یہ پروٹین مرض کے دس سال قبل ہی بڑھنے لگتا ہے اور اس کی علامات اکثر افراد پہچاننے سے قاصر رہتے ہیں۔یہاں آپ اس کی علامات جان سکیں گے۔
      یاداشت

      متعدد طبی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ جن لوگوں کو اپنی یاداشت کے حوالے سے فکرمندی لاحق ہوتی ہے، ان میں الزائمر کا باعث بننے والے پروٹین کے بڑھنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے جو بعد ازاں ڈیمینشیا کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔ آسان الفاظ میں اکثر چیزیں یا باتیں بھول جانا یاداشت میں گڑبڑ کی جانب اشارہ کرتا ہے اور اس کے ساتھ مختلف امراض جیسے جوڑوں کے امراض یا پارکنسن وغیرہ بھی لاحق ہوسکتے ہیں۔
      تازہ باتیں بھول جانا

      کسی رشتے دار سے کی جانے والی اہم بات چیت بھول جانا الزائمر کی ابتدائی علامات میں سے ایک ہے خصوصاً اگر لوگ یہ یاد نہ کرسکے کہ وہ کیا بھول گئے ہیں۔ یعنی اگر آپ کو یاد ہے کہ آپ کوئی چیز بھول گئے ہیں جیسے چابی، تو اس کا مطلب ہے کہ دماغ معلومات تک رسائی کی کوشش کررہا ہے۔ دوسری جانب کوئی نام یا کچھ بھول گئے اور اگلے دن یا رات کو یاد آگیا تو یہ الزائمر کی ممکنہ علامت نہیں۔
      مالی معاملات میں مشکل کا سامنا

      اکاﺅنٹس میں رقوم کی منتقلی میں مشکلات بلوں کی ادائیگی بھول جانا یا ادائیگی کے دوران رقوم کا حساب رکھنے میں مشکل، الزائمر کی ابتدائی خطرے کی گھنٹی ہے۔ مختلف تحقیقی رپورٹس کے مطابق اگر لوگ پیسوں کی ادائیگی میں مشکل محسوس کرتے ہیں اور یہ کام کوئی اور ان کی جانب سے کرتا ہے تو یہ فکرمندی کا باعث ہے۔
      ڈرائیونگ کے دوران راستے بھول جانا

      اگر گاڑی چلاتے ہوئے اکثر منزل کی جانب جاتے ہوئے الجھن کا شکار ہوجاتے ہیں یا کسی اور جانب نکل جاتے ہیں، یا جانے پہچانے راستے تک پہنچنے میں مشکل کا سامنا ہو تو یہ الزائمر کی علامت ہوسکتی ہے۔
      اہم مواقع پر بات نہ کرپانا

      اگر گروپ میں کی جانے والی بات چیت کا حصہ بننے میں مشکل ہو تو یہ بھی الزائمر کی ابتدائی علامت ہوسکتی ہے۔ ایسا ہونے پر اکثر افراد دیگر سے ملنا پسند نہیں کرتے کیونکہ انہیں لگتا کہ وہ بات چیت کا حصہ نہ بننے پر مذاق کا ہدف نہ بن جائے۔
      پسندیدہ مشاغل میں دلچسپی ختم ہوجانا

      الزائمر کی ایک اور ابتدائی علامت پسندیدہ مشاغل سے دوری اختیار کرلینا ہے، جیسے مطالعہ کرنے کا شوقین فرد اس سے دور ہوجائے تو یہ خطرے کی گھنٹی ہے۔ الزائمر کا باعث بننے والا پروٹین دماغ میں ایسی تبدیلیاں لاتا ہے جو ان کے اندر عزم کم کرتا ہے یا کچھ ڈپریشن جیسا حال ہوجاتا ہے۔ اگر متاثرہ فرد کبھی ڈپریشن کا شکار نہ رہا ہو اور بغیر کسی وجہ کے پسندیدہ سرگرمیوں سے دور ہٹنے لگے تو یہ الزائمر کا مرض ہوسکتا ہے۔
      کسی کام کا منصوبہ بنانے میں ناکامی

      الزائمر کے ابتدا میں لوگوں کے اندر منصوبہ بندی یا ملٹی ٹاسکنگ کی صلاحیت ناکارہ ہوجاتی ہے، جیسے کوئی فرد جو خاندان کی تقاریب کا انتظام سنبھالتا رہا ہو مگر اچانک اسے اس کام میں مشکالات کا سامنا ہو یا روزمرہ کے شیڈول کو مرتب کرنے میں ناکامی ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔
      سونے میں مشکل

      رات کو کروٹیں بدلتے رہنا اور صبح تھکاوٹ اور بوجھل پن بھی اس مرض کی ایک علامت ہوسکتی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق جن لوگوں کو سونے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے اور دن میں زیادہ وقت تھکاوٹ کا احساس طاری رہتا ہے تو یہ الزائمر کے مرض کی علامت ہوسکتی ہے، خاص طور پر اگر اس کے ساتھ یاداشت کی کمزوری کا سامنا بھی ہو۔
      ذہنی بے چینی

      مختلف تحقیقی رپورٹس کے مطابق ڈپریشن الزائمر کی ابتدائی علامات میں سے ایک ہے، مگر محققین اس حوالے سے یقین سے نہین کہہ سکتے کہ ڈپریشن الزائمر کا خطرہ بڑھاتا ہے یا اس مرض کا نتیجہ ہوتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق ذہنی بے چینی کے شکار صحت مند افراد کے دماغ میں الزائمر کا باعث بننے والے پروٹین کی مقدار بڑھنے لگتی ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ بہت زیادہ ذہنی بے چینی الزائمر کی ابتدائی علامات میں سے ایک ہے اور یہ یاداشت کی محرومی شروع ہونے سے پہلے سامنے آجاتی ہے۔
      ان علامات کے سامنے آنے پر کیا کریں؟

      اگر کسی فرد میں اوپر دی گئی علامات میں سے چند سامنے آئیں ، مگر روزمرہ کے کام مناسب طریقے سے سرناجن دے رہے ہوں، تو بھی انہیں طبی ماہرین سے رجوع کرنا چاہئے۔



    2. The Following 3 Users Say Thank You to smartguycool For This Useful Post:

      CaLmInG MeLoDy (02-06-2018),intelligent086 (02-08-2018),Ubaid (02-08-2018)

    3. #2
      The thing women have yet to learn is nobody gives you power. You just take it. Admin CaLmInG MeLoDy's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      6,213
      Threads
      2245
      Thanks
      931
      Thanked 1,367 Times in 868 Posts
      Mentioned
      1038 Post(s)
      Tagged
      7966 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: الزائمر کی وہ علامات جنہیں اکثر نظرانداز &

      Very much informative..thanx for sharing..






    4. #3
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      smartguycool's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Posts
      616
      Threads
      448
      Thanks
      102
      Thanked 493 Times in 328 Posts
      Mentioned
      127 Post(s)
      Tagged
      61 Thread(s)
      Rep Power
      7

      Re: الزائمر کی وہ علامات جنہیں اکثر نظرانداز &

      Quote Originally Posted by CaLmInG MeLoDy View Post
      Very much informative..thanx for sharing..
      Shukriya ji....


    5. #4
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: الزائمر کی وہ علامات جنہیں اکثر نظرانداز &

      عمدہ اور خوب صورت انتخاب
      شیئر کرنے کا شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    6. #5
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      Ubaid's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Location
      Dubai U.A.E
      Posts
      1,250
      Threads
      192
      Thanks
      785
      Thanked 550 Times in 440 Posts
      Mentioned
      409 Post(s)
      Tagged
      67 Thread(s)
      Rep Power
      8

      Re: الزائمر کی وہ علامات جنہیں اکثر نظرانداز &

      Boht malomati tehreer. share karnai ka shukriya


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •