google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: ٹویٹر کا کاٹا پانی نہیں مانگتا

    Hybrid View

    1. #1
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      smartguycool's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Posts
      615
      Threads
      448
      Thanks
      102
      Thanked 491 Times in 326 Posts
      Mentioned
      127 Post(s)
      Tagged
      61 Thread(s)
      Rep Power
      8

      ٹویٹر کا کاٹا پانی نہیں مانگتا

      غور کریں تو نواز شریف کا کم مذاق اڑائے جانے کی بڑی وجہ یہ ہے کہ وہ پبلک سے دور رہتے ہیں۔ پچھلے دنوں خلاف معمول پبلک میں نکل آئے تو پورا سوشل میڈیا گونج اٹھا مجھے کیوں نکالا۔ یہ جملہ اب ضرب المثل کی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔
      شہباز شریف پبلک میں نکلنے کے شوقین ہیں تو ان کا کباڑا کیا جاتا ہے۔ مائیک گرانے پانی میں کھڑے ہونے اور پنجاب اسپیڈ پر ان کے ساتھ ستھری ہوتی ہے۔ قرائن سے اندازہ ہو رہا ہے کہ شہباز شریف کو خود آئیڈیا ہو گیا ہے کہ ایسی حرکتیں کرنے سے شہرت تو ملتی ہے مگر ویسی ہی جیسی چچا چھکن کو نصیب ہوتی تھی۔ یعنی لوگ لطیفہ بنا کر مشہور کر دیتے ہیں۔ اب اس دور وزارت میں وہ کسی برساتی پانی میں کھڑے دکھائی نہیں دیے۔
      عمران خان صاحب نہ تو اسپیکر سے دور رہ سکتے ہیں اور نہ ٹویٹر سے۔ اس لئے اپوزیشن میں رہ کر بھی وہ حکومت کے مزے لوٹتے ہیں۔ یعنی بیشتر عوام حکومت کی بجائے ان کا مذاق اڑاتے پائے جاتے ہیں۔ یہ غالباً تاریخ عالم کی واحد اپوزیشن ہے جس کو میڈیا میں حکومت سے زیادہ مذاق کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
      آپ کو اس تھیوری پر یقین نہیں آ رہا تو ٹویٹر والے دوسرے خاکی و فانی حضرات پر یہ تھیوری چسپاں کر کے دیکھ لیں۔ بلکہ دور کیوں جاتے ہیں۔ ٹرمپ صاحب ایک عبرت ناک مثال بنے موجود ہیں۔ تو صاحبو بات بس اتنی سی ہے کہ بندہ اپنی بے عزتی کروانے کا شوقین ہو تو ٹویٹر سے بہتر کوئی دوسرا میڈیا مشکل سے ہی ملے گا۔
      شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ بندہ ایک جملہ لکھتے ہوئے زیادہ سوچنے کی ضرورت محسوس نہیں کرتا ہے۔ بس دھن سے داغ دیتا ہے۔ اس کے بعد جب دنیا بھر سے دے دھنادھن شروع ہوتی ہے تو پتہ چلتا ہے کہ یہ گولہ تو اپنے قلعے پر ہی آن لگا ہے۔ یہ شاٹ تو اپنے ہی گول میں جا گری ہے۔ اس کے بعد عظیم لیڈر کی پبلک ریلیشن ٹیم کی دوڑیں لگ جاتی ہیں کہ ڈیمیج کنٹرول کیسے کریں۔ ابھی اس ٹیم کا سانس ہی قابو نہیں آتا کہ اگلی ٹویٹ آ جاتی ہے۔ یوں گریٹ لیڈر مزید گریٹ بن جاتا ہے۔



      بشکریہ .. عدنان خان کاکڑ







    2. The Following User Says Thank You to smartguycool For This Useful Post:

      intelligent086 (01-26-2018)

    3. #2
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: ٹویٹر کا کاٹا پانی نہیں مانگتا

      عمدہ اور خوب صورت انتخاب
      شیئر کرنے کا شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •