سوچتا ہوں کے کیا زیادہ نقصاندہ ہے؟
١) اپنی سوچ کا اسیر ہونا؟
٢) اپنی سوچ کو اپنے تابع رکھنا؟
٣) کسی کی سوچ کو بیان کرنے پر قدغن لگانا؟
٤) کسی کی سوچ کو سمھجنے کی کوشش نہ کرنا ؟
٥) اپنی سوچنے اور سمھجنے کی صلاحیت پر پہرا بٹھانا؟
٦) کسی کی سوچ سے مخالفت پر کسی کی ذات پر حملہ کرنا؟
٧) سبق سیکھنا یا کسی کو سبق سکھانا؟
٨) جہاں سوچ کو بیان کرنے پر آزادی ہے وہاں اپنے رویہ سے ، اس آزاد ماحول پر پابندیلگوانا؟
٩) سوچ کی وسعت یا سوچ کی کمیابی ؟
١٠) اپنی لاعلمی کا علم یا اپنے علم کی کمی سے لاعلمی؟
١١)ہار کر جیتنا یا جیت کر ہارنا؟
تمام ممبرز اپنے اپنے خیالات کا اظہار کر کے شکریہ کا موقع دیں
Bookmarks