SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 4 of 4

    Thread: ایک خوبصورت ملزمہ سے تفتیش

    1. #1
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      smartguycool's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Posts
      616
      Threads
      448
      Thanks
      102
      Thanked 493 Times in 328 Posts
      Mentioned
      127 Post(s)
      Tagged
      61 Thread(s)
      Rep Power
      7

      ایک خوبصورت ملزمہ سے تفتیش

      لاہور ائیر پورٹ پر پکڑی جانے والی خاتون’’ٹریسا‘‘ سے نوکلو ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔ اس کافر حسینہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں جبکہ اخباری خبروں کے مطابق ملزمہ سے تفتیش کے لئے کسٹم،اے این ایف اوراے ایس ایف کےمابین لڑائی جاری ہے۔ ہر محکمہ اس عفیفہ سے تفتیش کرنا چاہتا ہے میں نہیں جانتا ابھی تک یہ تفتیش کس مرحلے میں پہنچی ہے لیکن روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے مجھے اندازہ ہے کہ تفتیش کس طرح سے ہو رہی ہوگی کل رات میں نے خواب میں جو تفتیش ہوتے ہوئے دیکھی اس تفتیش پر مجھے ابھی تک تشویش ہے کیا دیکھتا ہوں کہ پکڑے جانے والی نازک اندام ’ٹریسا‘‘ ایک تفتیشی کے کمرے میں صوفے پر براجمان ہے اورکچھ اس قسم کے سوال و جواب ہو رہے ہیں ۔ گفتگو پیش خدمت ہے۔۔۔
      تفتیشی :۔آپ کچھ گھبرائی ہوئی لگ رہی ہیں پلیز ریلیکس ہوجائیں،میں ہوں ناں ۔۔۔
      ٹریسا:۔(گھبرائے ہوئے لہجے میں ) م مم مم ۔۔۔ میرا گلہ خشک ہو رہا ہے مجھے بہت پیاس لگی ہے
      تفتیشی :۔ماں صدقے ۔۔۔ بوتل منگواؤں ۔۔۔ جوس منگواؤں یا اپنا خون نکال کر پیش کروں
      ٹریسا:۔ شکریہ ۔۔۔ مجھے صرف پانی پینا ہے یہ آپ کے سامنے جو جگ پڑا ہے اس میں سے ایک گلاس پانی لے لوں ؟
      تفتیشی :۔(گھبرا کر) ہرگز نہیں ، ہرگز نہیں یہ دو تین گھنٹوں سے پڑا ہوا ہے یہاں اور ہے بھی سادہ ٹونٹی کا پانی آپ کی طبیعت خراب ہو سکتی ہے میری مانیں انار کا جوس پی لیں اپنے سامنے بنوا کر لاؤں گا۔۔۔
      ٹریسا :۔(رونی صورت بنا کر ) نہیں مجھے کچھ نہیں پینا یقین کریں مجھے نہیں پتا میرے سامان میں نو کلو ہیروئن کیسے آئی،مجھے تو ایک دوست نے پیکٹ دیا تھا کہ واپس جا کر ’خالہ جولیا‘ کو دے دینا ۔۔۔
      تفتیشی:۔ دیکھئے چونکہ آپ سے 9 کلو ہیروئین برآمد ہوئی ہے اس لیے مجھے قانون کے تقاضوں کو مدنظررکھ کرتفتیش توکرنا ہوگی۔ اگر آپ برا نہ منائیں توتھوڑی سی تفتیش کرلوں؟
      ٹریسا:۔(بے چارگی سے) ٹھیک ہے۔۔۔لیکن پلیز میری پریشانی کا خیال رکھئے گا‘میرا بلڈ پریشر بہت جلدی لو ہوجاتاہے۔
      تفتیشی:۔ بے فکر رہیں اورجہاں کہیں بھی آپ کو محسوس ہوکہ آپ کا بلڈ پریشر لو ہورہا ہے فوراً مجھے بتائیے گا‘میرے پاس عجوہ کھجور پڑی ہے‘آپ فوراً بہترمحسوس کریں گی۔تواب شروع کرتےہیں تفتیش۔۔۔سب سے پہلے تویہ بتائیے کہ کیاآپ نےکبھی محبت کی ہے؟
      ٹریسا:۔(بوکھلا کر)جی؟ ۔۔۔مم۔۔۔محبت؟۔۔۔ہاں جی کی ہے۔۔۔وہ اُسی لڑکے سے جس نے مجھے ہیروئین کا پیکٹ دیا تھا‘لیکن اب مجھے اس سے نفرت ہوچکی ہے‘شدید نفرت۔۔۔
      تفتیشی:۔(خوشی سے) شاباش۔۔۔ایسے لڑکوں سے بلکہ ہر قسم کے لڑکوں سے نفرت ہی کرنی چاہیے۔یہ لڑکے بالے محبت کو کیا سمجھیں‘ محبت کے لیے بندے کا 45 سال سے زائد عمرکا ہونا بہت ضروری ہے۔ویسے کیا آپ کی لائف اچھی گذررہی ہے؟
      ٹریسا:۔ پہلے تو اچھی تھی لیکن اب لگ رہا ہے کہ بہت بری پھنس گئی ہوں‘شائد ساری زندگی جیل میں گذارنی پڑے۔
      تفتیشی:۔ اللہ نہ کرے‘آپ کوایسی باتیں زیب نہیں دیتیں۔ ویسے میری لائف بہت دُکھ بھری ہے‘بیوی ہر وقت لڑتی رہتی ہے‘صبح آفس آتا ہوں تو سوئی ہوتی ہے‘رات کوگھرجاتاہوں تب بھی سوئی ہوئی ملتی ہے۔ نہ پیار سے بات کرتی ہے نہ کھانا بنا کردیتی ہے‘پلیزذرا ٹشودیجئے گا بلاوجہ آنکھیں بھرآئی ہیں۔ شکریہ! ہاں تو میں کہہ رہا تھا کہ میں بچپن سے ہی محبت کے لیے بڑاترسا ہوں۔میں نے ایک پانچ مرلے کا پلاٹ لیا ہواہے لیکن بیوی کو نہیں بتایا‘اب میں وہ پلاٹ اُسے ہی دوں گا جومجھ سے زندگی بھرمحبت کرے گی۔
      ٹریسا:۔(ایک اداسے) ہائےآپ اتنے ہینڈ سم‘اتنےگریس فل ہیں‘ کوئی بھی لڑکی آپ کی محبت میں گرفتار ہوسکتی ہے‘یقین کریں خود میں نے جب پہلی بار آپ کو دیکھا تھا توسمجھی تھی شائد آپ ٹام کروز ہیں۔۔۔
      تفتیشی:۔(چونک کر) آپ کا مطلب ہے میری شکل کروزمیزائل جیسی ہے؟
      ٹریسا:۔نہیں نہیں۔۔۔کروزمیزائل نہیں‘ٹام کروز۔۔۔میراخیال ہے آپ نہیں جانتے،ہالی وڈ کا بڑاہینڈ سم ہیرو ہے‘بالکل آپ جیسا
      تفتیشی:۔(شرماتے ہوئے) اوہ اچھا۔۔۔میں اصل میں انگریزی فلمیں بہت کم دیکھتا ہوں‘ویسے ایک دفعہ کسی نے مجھے بتایا تھا کہ میری شکل شان سے۔۔۔سوری ۔۔۔شان کی شکل مجھ سے بہت ملتی ہے۔شان ہماراپاکستانی ہیرو ہے۔
      ٹریسا:۔میرا نہیں خیال کہ ایسا ہے۔۔۔اگرآپ کا پیٹ تین انچ اندرہوجائے‘آنکھیں بڑی ہوجائیں‘قد بڑا ہوجائے ‘ ناک پتلا ہوجائے‘ بال گھنے ہوجائیں ‘آوازکا کھردرا پن ختم ہوجائے‘ رنگ سفید ہوجائے تو آپ اور ٹام کروزایک دوسرے کے جڑواں بھائی لگیں گے۔
      تفتیشی:۔(پرجوش ہوتے ہوئے)اگرآپ کہہ رہی ہیں تومیں کون ہوتا ہوں انکارکرنے والا،یقیناًمیں’ٹائم کروز‘ہی لگتا ہوں گا۔
      ٹریسا:۔ ٹائم کروز نہیں۔۔۔ٹام ۔۔۔ٹام کروز
      تفتیشی:۔ جی جی وہی۔۔۔(اتنے میں فتح محمد کمرے میں داخل ہوتاہے)
      فتح محمد:۔ سر جی۔۔۔وہ لندن جانے والے مسافر کا کیا کرنا ہے۔۔۔وہ جس کے بیگ سے چرس والا سگریٹ نکلا تھا۔۔۔
      تفتیشی:۔ (غصے سے) الٹا لٹکا دو بدبخت کو‘ٹھوک کے کیس بناؤاوراخبارمیں خبردیتے وقت میرا نام ضرور لکھنا کہ میں نےاسے پکڑاتھا۔
      فتح محمد:۔ جی سر۔۔۔ویسے میں نے ایک درجن چھتر پہلے ہی ماردیے تھے‘ ڈیڑھ درجن اورمارکے آتاہوں۔(چلا جاتاہے)
      تفتیشی:۔ جی تو ٹریسا جی۔۔۔بات یہ ہے کہ (اچانک فون کی گھنٹی بجتی ہے) ہیلو۔۔۔جی جی! کیوں بھئی کیس ہمارا ہے ہم کیوں ملزمہ تمہیں دے دیں؟۔۔۔نہیں نہیں۔۔۔سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔۔۔ہم عزت دار لوگ ہیں،اپنی ملزمہ کسی کے حوالے نہیں کرسکتے۔۔۔بھئی کہہ دیا ناں۔۔۔جاؤ جاؤ کورٹ آرڈر لے آؤ۔۔۔ہونہہ۔۔۔(فون پٹخ دیتاہے)
      ٹریسا:۔ سنئے! کیا دوسرے محکمے والے مجھےمانگ رہے ہیں؟ پلیزنہ دیجئے گا۔۔۔میں آپ کے بغیرنہیں رہ سکتی۔۔۔
      تفتیشی: ۔ میں بھی نہیں رہ سکتا۔۔۔مکمل تفتیش کے بعد مجھےاندازہ ہوگیا ہے کہ آپ معصوم ہیں‘بے قصور ہیں‘بے گناہ ہیں۔اگرمیری تفتیش پرعمل درآمد ہوا تو آپ کو کچھ نہیں ہوگا۔ بس اتنا یاد رکھئے گاکہ گرفتارآپ نہیں‘میں ہوچکا ہوں۔۔۔


      بشکریہ …. گل نوخیز اختر




    2. The Following 2 Users Say Thank You to smartguycool For This Useful Post:

      intelligent086 (01-24-2018),Ubaid (01-24-2018)

    3. #2
      The thing women have yet to learn is nobody gives you power. You just take it. Admin CaLmInG MeLoDy's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      6,213
      Threads
      2245
      Thanks
      931
      Thanked 1,367 Times in 868 Posts
      Mentioned
      1038 Post(s)
      Tagged
      7966 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: ایک خوبصورت ملزمہ سے تفتیش

      ..






    4. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: ایک خوبصورت ملزمہ سے تفتیش

      تفتیشی مراحل سے آگاہ کرنے کا شکریہ

      عمدہ شیئرنگ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    5. #4
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      Ubaid's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Location
      Dubai U.A.E
      Posts
      1,250
      Threads
      192
      Thanks
      785
      Thanked 550 Times in 440 Posts
      Mentioned
      409 Post(s)
      Tagged
      67 Thread(s)
      Rep Power
      8

      Re: ایک خوبصورت ملزمہ سے تفتیش

      is parcham k saye talai ham ek hai ham ek hai.


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •