SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 5 of 5

    Thread: ہلکی چوٹ پر زیادہ تکلیف دینے والے پانچ جسم

    Threaded View

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      ہلکی چوٹ پر زیادہ تکلیف دینے والے پانچ جسم

      ہلکی چوٹ پر زیادہ تکلیف دینے والے پانچ جسمانی حصے

      انسانی بدن کے کچھ اعضا اور حصے ایسے ہیں جن پر ہلکی سی چھوٹ بھی لگے تو بہت زیادہ محسوس ہوتی ہے اور دن میں تارے نظر آجاتے ہیں۔ اس کی وجہ وہاں گوشت کا نہ ہونا یا حسی اعصاب (نیورونز) کا زیادہ ہونا ہے، ایسے ہی پانچ حصّوں کا تعارف درج ذیل ہے۔
      پاؤں کے درمیان کا ابھار

      چلتے ہوئے کبھی کسی چیز سے پاؤں رپٹ جائے تو ہمارے منہ سے زور دار چیخ نکلتی ہے۔ اس کی وجہ ڈاکٹر یہ بتاتے ہیں کہ دماغ کے عصبی خلیوں (نیورونز) کا تعلق براہ راست پاؤں کے ساتھ ہے چنانچہ پاؤں کے سبھی عضلات لگنے والی چوٹ کا پیغام فوراً دماغ کو بھیج دیتے ہیں اسی لیے ہمیں بڑی شدت سے درد کا احساس ہوتا ہے۔
      انگلیوں کی پور

      یہ بھی ہمارے جسم کا انتہائی نازک حصہ ہے، یہی وجہ ہے کہ ان پر کوئی کٹ لگنے سے انسان کو بہت زیادہ تکلیف ہوتی ہے۔ ہماری انگلیوں میں لگنے والی چوٹ کا پیغام فوری طورپر دماغ کو جاتا ہے۔ بہت زیادہ اعصاب ہونے کی وجہ سے یہ پیغام بھرپور انداز میں دماغ تک پہنچتا ہے اور درد کی شدت زیادہ محسوس ہوتی ہے۔
      گھٹنے کا اگلا اور پچھلا حصہ

      گھٹنے کا اگلا اور پچھلا حصہ گوشت کم ہونے کی وجہ سے چوٹ لگنے کی صورت میں شدید درد دیتا ہے۔ چلتے ہوئے یہ حصّہ عام طور پر چوٹ کا شکار ہوجاتا ہے۔
      کہنی

      کوئی کام کرتے ہوئے عام طور پر کہنی پر چوٹ لگ جاتی ہے بعض اوقات تو ایسا ہوتا ہے کہ کہنی پر لگنے والی چوٹ کی وجہ سے ہمارے چودہ طبق روشن ہوجاتے ہیں۔ دراصل اس میں موجود ایک رگ ایسی بھی ہے جس پر چوٹ لگنے سے ایسا لگتا ہے کہ شاید جسم میں کرنٹ لگ گیا ہو۔
      پنڈلی کا اگلا حصہ

      اس جگہ گوشت کم ہوتا ہے اور ہلکی سی چوٹ بھی بہت زیادہ درد دیتی ہے۔ یہ حصہ سامنے ہونے کی وجہ سے اکثر چوٹ کا شکار رہتا ہے۔



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following 2 Users Say Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (01-13-2018),Ubaid (01-13-2018)

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •