سال نو: نوے فیصد بچوں کی ترقی پذیر ممالک میں پیدا ئش
اقوام متحدہ کے اندازے کے مطابق نئے سال کے پہلے دن دنیا بھر میں قریب تین لاکھ نوّے ہزار بچوں نے جنم لیا۔ ان بچوں میں سے90 فیصد سے زائد کی پیدائش ترقی پذیر ممالک میں ہوئی۔ یہ اندازے اقوام متحدہ کے بچوں سے متعلق ادارے یونیسف نے جاری کیے ہیں۔ عالمی سطح پر انسانی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مذکورہ تین لاکھ نوّے ہزار کے لگ بھگ بچوں میں سے نصف کا تعلق نو ممالک سے ہے۔ ان ملکوں میں چین، بھارت، پاکستان، نائیجیریا، امریکا، عوامی جمہوریہ کانگو، ایتھوپیا اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔ یونیسیف کے اندازے کے مطابق 2016 میں ہر روز چھبیس ہزار بچے اپنی پیدائش کے چوبیس گھنٹوں کے اندر اندرمر جاتے تھے۔ بچوں کی بہبود کے اس عالمی ادارے نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ انتقال کر جانے والے ان بچوں میں سے اسّی فیصد ایسی وجوہات اور بیماریوں کی بنا پر ہلاک ہوئے جن کو بر وقت علاج سے دور کیا جا سکتا تھا۔ ان وجوہات میں وقت سے پہلے پیدائش، پیدائش کے دوران پیچیدگیاں یا پھر خون یا پھیپھڑوں کی انفیکشن زیادہ اہم تھیں۔(ترجمہ:محمد اقبال)
کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومنحوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن
Nyc Sharing
t4s
Politician are the same all over. They promise to bild a bridge even where there is no river.
Nikita Khurshchev
There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)
Bookmarks